آپریشن شعبان جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، تعداد 91 تک پہنچ گئی

آپریشن شعبان جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، تعداد 91 تک پہنچ گئی

بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید تین دہشت گرد ہلاک کر دیے، جس کے بعد آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 91 ہو گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 129 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

کوئٹہ: بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جس کے بعد آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 91 ہو گئی ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ 5 جولائی سے بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 129 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن شعبان اس وقت تک جاری رہے گا جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

واضح رہے کہ آپریشن شعبان کا آغاز منگی ڈیم کے علاقے میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کیا گیا تھا، جہاں 27 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔ حملے میں 9 اہلکار موقع پر شہید ہوئے، جبکہ اغوا کیے گئے 18 اہلکاروں کو بعد ازاں دہشت گردوں نے قتل کر دیا تھا۔

آپریشن میں پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور بلوچستان پولیس مشترکہ طور پر حصہ لے رہی ہیں۔

Keywords : Operation Shaban, Balochistan Security, Counterterrorism, Intelligence-Based Operation

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...