بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان

بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ زلزلوں سے متعدد کچے مکانات متاثر ہوئے، دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ خوفزدہ شہریوں نے عارضی خیموں میں پناہ لے لی۔

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہفتے کے روز دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کے نتیجے میں کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور نیشنل سیزمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز بارکھان کے شمال مشرق میں 52 کلومیٹر دور واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی 19 کلومیٹر تھی۔ اس سے قبل اسی علاقے میں 4.3 شدت کا ایک اور زلزلہ بھی آیا جس کی گہرائی 42 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے بارکھان، رکھنی، کوہلو، موسیٰ خیل اور گردونواح کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے نکل کر کھلے مقامات پر جمع ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق موسیٰ خیل میں زلزلے کے باعث ایک دکان کی چھت گرنے سے دو مزدور زخمی ہوگئے، جبکہ کنگری کے شمال مغربی علاقے میں ایک مکان منہدم ہونے سے فضل نامی شخص زخمی ہوا۔

اطلاعات ملتے ہی پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے حکام متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق متعدد کچے گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، جبکہ خوف کے باعث بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے گھروں کو چھوڑ کر عارضی خیمے نصب کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھی اسی خطے میں 5.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، جس کا مرکز کوہلو کے شمال مشرق میں واقع تھا اور اس کے جھٹکے ژوب، بارکھان اور رکھنی سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے تھے۔ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔

Keywords : Balochistan Earthquake, Barkhan Quake, PDMA Rescue, Musakhail Damage

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...