وزیر اعلیٰ بلوچستان سے یو این ایف پی اے کنٹری ریپریزنٹیٹو کی ملاقات، آبادی اور صحت سے متعلق پالیسیوں پر تبادلہ خیال

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) کے کنٹری ریپریزنٹیٹو لوائے شبانیہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارلیمانی سیکرٹری پاپولیشن آغا عمر خان احمدزئی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران بلوچستان میں آبادی کے چیلنجز، ماں اور بچے کی صحت، نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبے میں آبادی سے متعلق مؤثر، مربوط اور پائیدار حکمت عملی کے لیے صوبائی سطح پر ٹاسک فورس کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تعلیم اور صحت صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، جبکہ آبادی سے متعلق فیصلے مستند ڈیٹا اور شواہد کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایڈوکیسی اور ڈیٹا گورننس فریم ورک کے ذریعے پالیسی سازی کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کے اشاریوں میں بہتری کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں، جبکہ نوجوانوں اور خواتین کی فلاح و بہبود صوبے کی پائیدار ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
اس موقع پر یو این ایف پی اے کے کنٹری ریپریزنٹیٹو لوائے شبانیہ نے بلوچستان میں آبادی، صحت اور انسانی ترقی سے متعلق منصوبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...