بلوچستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

بلوچستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 جنوری کی شام سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ 21 سے 23 جنوری کے دوران کوئٹہ اور زیارت میں شدید برفباری جبکہ شمالی و وسطی بلوچستان میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آئندہ ہفتے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19 جنوری کی شام سے مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم صوبے میں داخل ہوگا، جس کے اثرات 23 جنوری تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش اور ژالہ باری جبکہ 21 سے 23 جنوری کے دوران کوئٹہ اور زیارت میں معتدل سے شدید برفباری متوقع ہے۔ شمالی اور وسطی بلوچستان میں اس دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ژوب، ہرنائی، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اور برفباری کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مڈ فلو کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ خضدار، پنجگور، کیچ، گوادر اور لسبیلہ میں ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...