خواتین کو بااختیار بنانے اور عوام دوست پولیسنگ کی جانب اہم قدم، نصیر آباد رینج میں خواتین پولیس اہلکاروں کی کلیدی عہدوں پر تعیناتی

خواتین کو بااختیار بنانے اور عوام دوست پولیسنگ کی جانب اہم قدم، نصیر آباد رینج میں خواتین پولیس اہلکاروں کی کلیدی عہدوں پر تعیناتی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں خواتین کو بااختیار بنانے اور پولیس نظام کو عوام دوست بنانے کے لیے نصیر آباد رینج کے تمام اضلاع میں خواتین پولیس اہلکاروں کو اہم اور ذمہ دارانہ عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان تعیناتیوں سے گھریلو تشدد اور دیگر عوامی شکایات کے فوری ازالے میں بہتری آئی ہے اور عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے اور پولیس نظام کو عوام دوست بنانے کی جانب ایک اور عملی اور مؤثر پیش رفت کی گئی ہے۔ اس اقدام کے تحت نصیر آباد رینج کے تمام اضلاع میں خواتین پولیس اہلکاروں کو مختلف اہم اور ذمہ دارانہ عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے مطابق خواتین پولیس اہلکار اب مختلف تھانوں میں کمپلینٹ آفیسر، نائب محرر، کمپیوٹر آپریٹر اور دیگر انتظامی و فیصلہ ساز ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ ان تعیناتیوں کے نتیجے میں خواتین اہلکاروں نے گھریلو تشدد، خواتین اور عام شہریوں کو درپیش مسائل کی شنوائی اور ان کے فوری حل کے لیے فعال کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے، جس سے عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے اس اقدام پر آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی نصیر آباد رینج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پولیس اہلکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ بہتر پولیسنگ، مؤثر سروس ڈیلیوری اور عوامی سہولیات میں بہتری کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کے ذریعے پولیس اسٹیشنز میں خواتین سمیت تمام سائلین کے لیے ایک محفوظ، باوقار اور اعتماد پر مبنی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ عوام بلا خوف و جھجک اپنی شکایات درج کرا سکیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف پولیس نظام مزید مضبوط ہوگا بلکہ خواتین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد بھی بڑھے گا، جو ایک مہذب اور منصفانہ معاشرے کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت بلوچستان میں خواتین کو ہر شعبے میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے مستقبل میں بھی عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...