زیارت: برف ہٹانے کا آپریشن کامیابی سے مکمل، رابطہ سڑکیں بحال

زیارت: برف ہٹانے کا آپریشن کامیابی سے مکمل، رابطہ سڑکیں بحال

ضلع زیارت میں برف باری کے بعد کلی مردار کچھ روڈ اور ڈومیارہ روڈ کو کامیابی سے برف سے پاک کر کے آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی بروقت کارروائی سے مقامی آبادی اور مسافروں کو سہولت میسر آ گئی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

زیارت میں شدید برف باری کے باعث بند ہونے والی رابطہ سڑکیں ضلعی انتظامیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے بحال کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر زیارت سجادالرحمان کوڑو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، میونسپل کمیٹی، پی ایچ ای اور پروجیکٹ ڈائریکٹر زیڈ ڈی پی کے تعاون سے کلی مردار کچھ روڈ اور ڈومیارہ روڈ کو برف سے صاف کرنے کے لیے بھرپور آپریشن کیا۔

یہ آپریشن صبح 8 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہا، جس میں روسی ٹریکٹروں کی مدد سے برف ہٹائی گئی۔ شدید سردی اور سڑکوں پر پھسلن کے خطرے کے پیش نظر سرخ نمک کا بھرپور چھڑکاؤ بھی کیا گیا تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
انتظامیہ کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں الحمدللہ دونوں سڑکیں مکمل طور پر بحال کر کے آمدورفت کے لیے کھول دی گئی ہیں۔ کلی مردار کچھ میں آباد تقریباً 15 گھروں کے مکینوں کے لیے ہسپتال اور بازار تک رسائی آسان ہو گئی ہے۔ اسی طرح ضلع زیارت کی وہ بڑی آبادی جو اس وقت ضلع ہرنائی منتقل ہو چکی ہے اور ڈومیارہ کے راستے سفر کرتی ہے، ان کے لیے بھی آمدورفت بحال ہو گئی ہے، جس سے دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔
اس کامیاب اقدام پر عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...