اے این ایف نے بلوچستان میں بڑی منشیات کی سمگلنگ ناکام بنادی

اے این ایف نے بلوچستان میں بڑی منشیات کی سمگلنگ ناکام بنادی

کیچ، بلوچستان: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک بڑی منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اے این ایف نے خفیہ اطلاعات پر ضلع کیچ کے سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کارروائی کی، جس دوران ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران پلاسٹک کے کینز میں چھپائی گئی منشیات کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ منشیات میں 99 کلوگرام آئس، 50 کلوگرام افیون اور 73 کلوگرام چرس شامل ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ 26 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس اسٹیشن اے این ایف منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اے این ایف منشیات سمگلنگ کے پورے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے مزید کارروائیاں کر رہی ہے۔ مسلسل نگرانی اور بروقت خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اے این ایف کی کارروائیاں منشیات کی ترسیل کی کوششوں کو ناکام بنانے میں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔ یہ کامیاب کارروائی اینٹی نارکوٹکس فورس کے منشیات کے خلاف فرنٹ لائن کردار کو ظاہر کرتی ہے۔

اے این ایف نے بلوچستان میں بڑی منشیات کی سمگلنگ ناکام بنادی

کیچ، بلوچستان: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک بڑی منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اے این ایف نے خفیہ اطلاعات پر ضلع کیچ کے سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کارروائی کی، جس دوران ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران پلاسٹک کے کینز میں چھپائی گئی منشیات کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔
برآمد شدہ منشیات میں 99 کلوگرام آئس، 50 کلوگرام افیون اور 73 کلوگرام چرس شامل ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ 26 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس اسٹیشن اے این ایف منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اے این ایف منشیات سمگلنگ کے پورے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے مزید کارروائیاں کر رہی ہے۔ مسلسل نگرانی اور بروقت خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اے این ایف کی کارروائیاں منشیات کی ترسیل کی کوششوں کو ناکام بنانے میں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔
یہ کامیاب کارروائی اینٹی نارکوٹکس فورس کے منشیات کے خلاف فرنٹ لائن کردار کو ظاہر کرتی ہے۔

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...