بلوچستان بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا

بلوچستان بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 73.56 فیصد جبکہ دسویں جماعت میں 89.32 فیصد رہا۔ بلوچستان ریذیڈینشل کالج لورالائی کے طالب علم احمد نے 1051 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مطیع اللہ دوسرے اور یونس خان و محمد مدثر مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے۔ نتائج کے اعلان کے بعد طلبہ اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین محمد اسحاق اور ڈاکٹر ضیاء الحق کاکڑ کنٹرولر امتحانات نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔

رپورٹ: عروبہ 

بورڈ اعلامیے کے مطابق نویں جماعت کے امتحان میں 68 ہزار 517 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 50 ہزار 400 امیدوار کامیاب قرار پائے، جبکہ کامیابی کا تناسب 73 اعشاریہ 56 فیصد رہا۔ دسویں جماعت کے امتحان میں 77 ہزار 251 امیدوار شریک ہوئے جن میں 69 ہزار 2 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی، جبکہ کامیابی کا تناسب 89 اعشاریہ 32 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ میٹرک امتحانات میں بلوچستان ریذیڈینشل کالج لورالائی کے طالب علم احمد نے 1051 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ بی آر سی ژوب کے طالب علم مطیع اللہ نے 1050 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بی آر سی لورالائی کے طلبہ یونس خان اور محمد مدثر نے 1046 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب طلبہ و طالبات اور ان کے والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ مختلف تعلیمی حلقوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔

key words: Balochistab Board result, Matric result, Quetta news, Balochistan news

Related News

بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...