کوئٹہ: مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں تعلیم، صحت اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں تعلیم، صحت اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بجٹ مشاورتی اجلاس میں مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں تعلیم، صحت، روزگار اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے وسائل عوامی فلاح اور متوازن ترقی کے لیے استعمال کیے جائیں گے تاکہ تمام علاقوں کو یکساں ترقی کے مواقع میسر آ سکیں۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اتحادی پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ مالی سال 27-2026 کے صوبائی بجٹ، ترقیاتی ترجیحات، عوامی فلاحی منصوبوں اور مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صوبائی بجٹ کو عوامی ضروریات، زمینی حقائق اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے تقاضوں کے مطابق ترتیب دیا جائے گا۔ شرکاء نے تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع اور بنیادی سہولیات کی بہتری کو بجٹ کی اہم ترجیحات قرار دیا۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے وسائل عوامی فلاح و بہبود اور متوازن ترقی کے لیے بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور باہمی مشاورت سے عوام دوست بجٹ پیش کیا جائے گا۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے میں تعلیمی سہولیات کے فروغ کے لیے 2,029 اسکولوں کی اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے، جبکہ پہلے مرحلے میں 380 اسکولوں میں اضافی تدریسی کمروں کی تعمیر کی جا رہی ہےے۔

صوبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اسمارٹ سٹی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں مختلف اضلاع میں جدید نگرانی کے نظام نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Keywords : Balochistan Budget 2026-2027, Sarfraz Bugti, Education and Health, Balanced Development

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...