چیف سیکریٹری بلوچستان کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

چیف سیکریٹری بلوچستان کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے ترقیاتی منصوبوں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور عوامی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے شفافیت اور عوامی فلاح پر زور دیا۔ انہوں نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ضلعی سطح پر باقاعدہ کھلی کچہریاں منعقد کرنے کی ہدایت کی۔

کوئٹہ: چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور صوبے بھر میں عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجیحات میں شفافیت، جوابدہی اور عوامی شمولیت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، جبکہ صحت، تعلیم، روزگار اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی اور عوامی شکایات کے ازالے کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں 3,020 ترقیاتی منصوبوں میں سے 2,898 کا معائنہ مکمل کیا جا چکا ہے، جن میں 2,382 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ بی ایس ڈی آئی پروگرام کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت 2,178 منصوبوں میں سے 1,765 مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ باقی منصوبے بھی جلد مکمل کیے جائیں گے۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کو بہتر سہولیات، روزگار کے مواقع، معیاری تعلیم، صحت کی خدمات اور بہتر رابطہ کاری فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی باقاعدہ نگرانی کر رہی ہے تاکہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ چیف سیکریٹری نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ضروری اشیاء مناسب قیمتوں پر فراہم کی جائیں۔

انہوں نے ضلعی سطح پر باقاعدگی سے کھلی کچہریاں منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔

Keywords : Balochistan Government, Shakeel Qadir Khan, Development Projects, Anti-Hoarding Measures

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...