وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہنہ اڑک کا دورہ، آپریشن شعبان کا جائزہ، فورسز اور شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات

وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہنہ اڑک کا دورہ، آپریشن شعبان کا جائزہ، فورسز اور شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہنہ اڑک میں جاری آپریشن شعبان کا جائزہ لیتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ دہشت گردی کے خاتمے، عوام کے تحفظ اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت کے لیے حکومت کے اقدامات جاری رہیں گے۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اتوار کے روز ہنہ اڑک کے دہشت گردی سے متاثرہ علاقے اور گاؤں ببری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن شعبان کا جائزہ لیا اور ایف سی، بلوچستان پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ نے جوانوں سے فرداً فرداً ملاقات کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ان کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیت، فرض شناسی اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، لیویز، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور بلوچستان کے امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری قوت، تسلسل اور فیصلہ کن انداز میں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے لیے بلوچستان کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر فورسز کے افسران اور جوانوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان پا کر مسرت کا اظہار کیا، جبکہ وزیراعلیٰ اور جوانوں نے "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے لگا کر دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی اور عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے جوانوں کے بلند حوصلے اور جذبۂ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی بہادر سپوت ریاست کی طاقت اور دہشت گردی کے خلاف مضبوط دفاع ہیں۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہنہ اڑک سانحے کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان سے اظہارِ تعزیت کیا، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے لواحقین کو یقین دلایا کہ حکومت بلوچستان ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور شہداء کے خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور مکمل سرکاری معاونت فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام، دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومت بھرپور عزم کے ساتھ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

 

Keywords : Operation Shabaan, Mir Sarfraz Bugti, Balochistan Security, Hanna Urak

 

 


Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...