بلوچستان میں نیا قومی تعلیمی نصاب 2026 سے نافذ کرنے کا فیصلہ

بلوچستان میں نیا قومی تعلیمی نصاب 2026 سے نافذ کرنے کا فیصلہ

حکومتِ بلوچستان نے صوبے بھر میں قومی تعلیمی نصاب 2022 کو سال 2026 سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گریڈ 1 سے 9 تک کی درسی کتابوں کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے، جن میں کلائمٹ چینج، ماحولیات، صحت اور سوشل میڈیا آگاہی جیسے موضوعات شامل ہیں۔ نئی کتابوں کی طباعت اور بہتر معیار کے ساتھ بروقت فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ آئندہ مرحلے میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کو بھی نصاب کا حصہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

بلوچستان میں نیا قومی تعلیمی نصاب نافذ کرنے کا فیصلہ

رپورٹ: عروبہ شہزاد 

حکومتِ بلوچستان اور بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نے قومی تعلیمی نصاب 2022 کو صوبے بھر میں سال 2026 سے نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت گریڈ 1 سے گریڈ 9 تک کی تمام درسی کتابوں کو نئے اور جدید نصاب کے مطابق اپ گریڈ کر دیا گیا ہے، تاکہ طلبہ کو ہم عصر تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کی جا سکے۔
نئے نصاب میں کلائمٹ چینج، ماحولیات، صحت، واقفیتِ عامہ اور سوشل میڈیا کے مثبت و منفی اثرات سے متعلق آگاہی کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے، جس کا مقصد طلبہ میں شعور، ذمہ داری اور مثبت سوچ کو فروغ دینا ہے۔چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق یہ نصاب جدید تعلیمی تقاضوں اور جامع تحقیق کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے تاکہ طلبہ و طالبات کی بہتر ذہن سازی ہو اور ان کی فکری صلاحیتوں میں مثبت اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نئی درسی کتابوں کی طباعت کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ مارچ 2026 تک صوبے کے تمام اضلاع میں کتابوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔


ایڈیشنل ڈائریکٹر آف بکس ڈسٹری بیوشن فاطمہ منور کا کہنا ہے کہ ماضی کی کتابوں کے مقابلے میں نئی کتابوں میں پرنٹنگ کے معیار اور بائنڈنگ میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک آن لائن پورٹل بھی متعارف کروایا گیا ہے، جہاں والدین، اساتذہ اور طلبہ اپنی آراء اور تجاویز دے سکتے ہیں۔ انہوں نے اس اقدام پر حکومتِ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تعلیمی اصلاحات کو سنجیدگی سے لیا ہے۔بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق آئندہ مرحلے میں آرٹیفشل انٹیلیجنس (AI) کو بھی نصاب کا حصہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے، تاکہ صوبے کے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کی جا سکے۔


Related News

بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...