بلوچستان میں علاقائی ترقیاتی مراکز کے قیام اور غربت میں کمی کے لیے جامع حکمتِ عملی پر زور

بلوچستان میں علاقائی ترقیاتی مراکز کے قیام اور غربت میں کمی کے لیے جامع حکمتِ عملی پر زور

چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیرِ صدارت اجلاس میں روزگار، معاشی ترقی، غربت میں کمی اور عوامی فلاح کے لیے جاری حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں علاقائی ترقیاتی مراکز کے قیام، سرمایہ کاری کے فروغ، فنی تربیت اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کی حوصلہ افزائی پر اتفاق کیا گیا۔

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں صوبے میں عوامی فلاح، معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے جاری حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام صوبائی انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی، جبکہ ماہرِ معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے بھی شرکت کی۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے، بنیادی سہولیات تک عوام کی رسائی بہتر بنانے اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے غربت میں کمی کے لیے مقامی معیشت کے فروغ، فنی تربیت کے پروگراموں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کی حوصلہ افزائی اور صوبے بھر میں علاقائی ترقیاتی مراکز کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرِ معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار معاشی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے معدنی وسائل، ساحلی پٹی، زرعی صلاحیت اور جغرافیائی اہمیت سے مؤثر منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کے ذریعے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ غربت کے خاتمے، عوامی خدمات کی بہتری اور متوازن علاقائی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے حکومتی اداروں، نجی شعبے، ماہرینِ معیشت اور ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان مؤثر تعاون ضروری ہے۔

Keywords : Balochistan Government, Regional Growth Centres, Poverty Reduction, Qaiser Bengali

Related News

بلوچستان میں پہلی بار ای-ڈومیسائل اور ای-لوکل سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف
بلوچستان میں پہلی بار ای-ڈومیسائل اور ای-لوکل سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف
حکومت بلوچستان نے صوبے میں پہلی بار ای-ڈومیسائل اور ای-لوکل سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف کرا دیا، جسے گڈ گورننس اور ڈی...
مون سون 2026: ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ
مون سون 2026: ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ
اسلام آباد میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں مون سون 2026 کے لیے صوبائی تیاریوں، ہنگامی منصوبہ بندی اور ا...
وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہنہ اڑک کا دورہ، آپریشن شعبان کا جائزہ، فورسز اور شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات
وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہنہ اڑک کا دورہ، آپریشن شعبان کا جائزہ، فورسز اور شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہنہ اڑک میں جاری آپریشن شعبان کا جائزہ لیتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے افسرا...
زیارت کے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لیے فی کس ایک کروڑ 11 لاکھ روپے معاوضے کے ریلیز آرڈر جاری
زیارت کے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لیے فی کس ایک کروڑ 11 لاکھ روپے معاوضے کے ریلیز آرڈر جاری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو فی کس ایک...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا زیارت کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا زیارت کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زیارت میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشن اور امن و امان کی صورتحال کا جا...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بغیر بلٹ پروف گاڑی سڑک کے راستے زیارت پہنچ گئے، دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی کا اعلان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بغیر بلٹ پروف گاڑی سڑک کے راستے زیارت پہنچ گئے، دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی کا اعلان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بغیر بلٹ پروف گاڑی کے سڑک کے راستے زیارت پہنچے، جہاں انہوں نے امن و امان کی...