محکمہ تعلیم بلوچستان میں 1,372 نئی تدریسی و غیر تدریسی آسامیوں کی منظوری کا عمل شروع

محکمہ تعلیم بلوچستان میں 1,372 نئی تدریسی و غیر تدریسی آسامیوں کی منظوری کا عمل شروع

حکومت بلوچستان نے مالی سال 2025-26 کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 1,372 نئی آسامیوں کی تخلیق اور منظوری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ نئی بھرتیوں کا مقصد تعلیمی سہولیات میں بہتری لانا اور صوبے کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں مالی سال 2025-26 کے دوران 1372 نئی تدریسی اور غیر تدریسی آسامیوں کی تخلیق اور منظوری کا عمل شروع کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق انتظامی دفاتر کے لیے 44، نئے پرائمری اسکولوں کے لیے 126، پرائمری اسکولوں کی اپ گریڈیشن کے لیے 561، نئے اور اضافی مڈل اسکولوں کے لیے 122 جبکہ ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے لیے 519 نئی آسامیاں مختص کی گئی ہیں۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ان آسامیوں کو جلد مشتہر کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق نئی بھرتیوں کا مقصد تعلیمی سہولیات میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔

Keywords : Balochistan Education, Teaching Jobs, School Education Department, Employment opportunities

Related News

بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...