ڈیجیٹل بلوچستان وژن کے تحت حکومت بلوچستان کا ڈیجیٹل میڈیا رجسٹریشن پلیٹ فارم متعارف

ڈیجیٹل بلوچستان وژن کے تحت حکومت بلوچستان کا ڈیجیٹل میڈیا رجسٹریشن پلیٹ فارم متعارف

حکومت بلوچستان نے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے ڈیجیٹل بلوچستان وژن کے تحت ڈیجیٹل میڈیا رجسٹریشن پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل پبلشرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو باضابطہ نظام سے جوڑ کر شفافیت، ذمہ دار صحافت اور پیشہ ورانہ مواقع کو فروغ دینا ہے۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے "ڈیجیٹل بلوچستان وژن" کے تحت حکومت بلوچستان نے ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں شفافیت، پیشہ ورانہ معیار اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل میڈیا رجسٹریشن پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے۔

یہ پلیٹ فارم چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور ڈائریکٹر جنرل ڈی جی پی آر کی رہنمائی میں شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل پبلشرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو ایک منظم، مستند اور باقاعدہ نظام سے منسلک کرنا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق رجسٹریشن کرانے والے ڈیجیٹل میڈیا اداروں اور تخلیق کاروں کو سرکاری اشتہارات اور عوامی آگاہی مہمات میں شرکت کے مواقع میسر آئیں گے، جبکہ انہیں باضابطہ رجسٹریشن کے ذریعے ادارہ جاتی اعتماد بھی حاصل ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ذمہ دارانہ اور مثبت ڈیجیٹل صحافت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا اور رجسٹرڈ پلیٹ فارمز کو بلوچستان کی ترقی، عوامی خدمات اور حکومتی مثبت اقدامات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

حکومت بلوچستان کے مطابق اس پلیٹ فارم کے ذریعے ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ افراد کو پیشہ ورانہ اور معاشی مواقع تک بہتر رسائی بھی حاصل ہوگی، جس سے صوبے میں جدید اور ذمہ دار ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کو تقویت ملے گی۔

Keywords : Digital Balochistan Vision, Digital Media Registration, Balochistan Government, Social Media Influencers

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...