بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کیلئے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026 متعارف

بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کیلئے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026 متعارف

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026 متعارف کر دی گئی، جس کا مقصد ڈیجیٹل میڈیا کو منظم بنانا اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ڈی جی پی آر بلوچستان نے ڈیجیٹل پبلشرز، کانٹینٹ کریئیٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی رجسٹریشن کے لیے جدید آن لائن پلیٹ فارم بھی قائم کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے میں ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026 متعارف کرا دی گئی ہے۔ پالیسی کا مقصد ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے کو منظم بنانا، نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا اور سرکاری معلومات کی مؤثر ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ کے وژن کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) بلوچستان نے ایک جدید ڈیجیٹل میڈیا رجسٹریشن پلیٹ فارم قائم کیا ہے، جہاں صوبے بھر کے ڈیجیٹل پبلشرز، کانٹینٹ کریئیٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔

حکام کے مطابق رجسٹرڈ افراد حکومتی اقدامات، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف ڈیجیٹل میڈیا کے لیے ایک منظم اور قابلِ اعتماد نظام فراہم کرے گا بلکہ نوجوانوں کے لیے باوقار انداز میں آن لائن آمدنی کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔

رجسٹریشن کے خواہشمند افراد ڈی جی پی آر بلوچستان کے آن لائن پورٹل پر اپنی معلومات درج کرکے اس جدید ڈیجیٹل نظام کا حصہ بن سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب اٹھایا گیا یہ اقدام صوبے میں جدید طرزِ حکمرانی اور ڈیجیٹل ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔

Keywords : Digital Governance, Digital Advertising Policy 2026, DGPR Balochistan, Youth Empowerment

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...