بلوچستان میں نوجوان انجینئرز کے لیے عالمی معیار کا تربیتی پروگرام شروع

بلوچستان میں نوجوان انجینئرز کے لیے عالمی معیار کا تربیتی پروگرام شروع

حکومت بلوچستان نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے نوجوان انجینئرز کے لیے ایک منظم تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ پروگرام کے تحت فارغ التحصیل انجینئرز کو چھ ماہ کی تربیت اور ماہانہ پچاس ہزار روپے مشاہرہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ پہلے بیچ میں تین سو انجینئرز یکم جنوری 2026 سے تربیت حاصل کریں گے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 حکومت بلوچستان نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے نوجوان انجینئرز کے لیے عالمی معیار کی منظم پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات بلوچستان زاہد سلیم اور چئیرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل وسیم نذیر نے باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ٹیکنیکل ہیومن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوان انجینئرز کو تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ پروگرام کے پہلے بیچ میں تین سو انجینئرز یکم جنوری 2026 سے چھ ماہ کی تربیت حاصل کریں گے اور انہیں ماہانہ پچاس ہزار روپے مشاہرہ دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت نوجوان انجینئرز کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کے لیے بھرپور ادارہ جاتی معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کو جدید مہارتوں سے آراستہ انجینئرز کی اشد ضرورت ہے جو ترقیاتی نظام کو مضبوط بنا سکیں۔
وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ پروگرام نوجوان انجینئرز کے لیے سرکاری شعبے میں عملی تجربے کے نئے مواقع پیدا کرے گا اور میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر بہترین تربیتی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ حکومت بلوچستان انجینئرنگ کے شعبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لیے پرعزم ہے۔

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...