بلوچستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے میچنگ گرانٹس پروگرام

بلوچستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے میچنگ گرانٹس پروگرام

حکومت بلوچستان کے رائز پروگرام کے تحت بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام نے مائیکرو، اسمال اور میڈیم کاروباری اداروں کی معاونت کے لیے میچنگ گرانٹس پروگرام متعارف کرایا ہے۔ اس اقدام کا مقصد روزگار کے مواقع میں اضافہ، مقامی معیشت کو مستحکم کرنا اور مختلف کاروباری شعبوں کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ریزیلینس، انٹیگریشن اینڈ سوشیو اکنامک ایمپاورمنٹ (رائز) پروگرام کے تحت بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) کی جانب سے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) کے لیے میچنگ گرانٹس پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینا، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور مقامی معیشت کو مستحکم بنانا ہے۔

میچنگ گرانٹس کے لیے ماہی گیری، کھجور، آرگینک کپاس، گندم، زیرہ، لائیو اسٹاک و ڈیری، زرعی مداخل، کڑھائی و دستکاری، انگور، زیتون، فوڈ پروسیسنگ، سبزیوں اور باغبانی، زراعت، جنرل ریٹیل، خدمات اور دیگر متعلقہ کاروباری شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

پروگرام کے تحت مائیکرو کاروبار کے لیے 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے، اسمال کاروبار کے لیے 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے، جبکہ درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے ایک سے 2 کروڑ روپے تک کی میچنگ گرانٹس فراہم کی جائیں گی۔ مختلف کیٹیگریز کے تحت درخواست دہندگان کو 10 سے 30 فیصد تک اپنا حصہ بھی شامل کرنا ہوگا۔

Keywords : Balochistan, RISE Programme, MSMEs, Business Development

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...