بلوچستان پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں انسدادِ ہراسگی کمیٹی تشکیل

بلوچستان پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں انسدادِ ہراسگی کمیٹی تشکیل

بلوچستان پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے خواتین کو ہراسگی سے تحفظ اور محفوظ دفتری ماحول کے فروغ کے لیے نئی اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی قانون کے مطابق شکایات کی سماعت، مؤثر عملدرآمد اور ملازمین کے لیے باوقار، محفوظ اور ہراسگی سے پاک ماحول یقینی بنائے گی۔

کوئٹہ: بلوچستان پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں انسدادِ ہراسگی کمیٹی تشکیل، محفوظ دفتری ماحول یقینی بنانے کا عزم

کوئٹہ: سیکریٹری بلوچستان پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ظفر بلوچ کی ہدایت پر بلوچستان پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف ویمن ایٹ دی ورک پلیس ایکٹ 2016 کے تحت نئی انسدادِ ہراسگی (اینٹی ہراسمنٹ) کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

بلوچستان پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی کے قیام کا مقصد خواتین کو ہراسگی سے تحفظ فراہم کرنے سے متعلق قوانین پر مؤثر عملدرآمد، دفاتر میں محفوظ، باوقار اور ہراسگی سے پاک دفتری ماحول کو یقینی بنانا اور موصول ہونے والی شکایات کو قانون کے مطابق نمٹانا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ قانون کے تحت تمام سرکاری، نیم سرکاری، خودمختار اور نجی ادارے پانچ رکنی اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی قائم کرنے کے پابند ہیں، جس میں ادارے کے اندر سے کم از کم دو خواتین اراکین کی شمولیت لازمی ہے۔ ایسی کمیٹیوں کی تشکیل قانونی تقاضا ہے تاکہ تمام ملازمین کو محفوظ، باعزت اور ہراسگی سے پاک دفتری ماحول فراہم کیا جا سکے۔

بلوچستان پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے تمام افسران اور ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ قانون پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ہراسگی سے پاک، محفوظ اور باوقار دفتری ماحول کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

Keywords : Anti-Harrasment Committee, Population Welfare Department, Workplace Safety, Balochistan

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...