بلوچستان رائز پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے مفت فنی تربیت، بی آر ایس پی اور آئی آر ایم کے درمیان ایم او یو پر دستخط

بلوچستان رائز پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے مفت فنی تربیت، بی آر ایس پی اور آئی آر ایم کے درمیان ایم او یو پر دستخط

حکومت بلوچستان کے رائز پروگرام کے تحت خاران، واشک، پنجگور، کیچ، آواران اور گوادر کے نوجوانوں سے مفت فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ اسی پروگرام کے تحت بی آر ایس پی اور آئی آر ایم نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مہارتیں فراہم کرنے، روزگار کے مواقع بڑھانے اور خود روزگار کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے فلیگ شپ ریزیلینس، انٹیگریشن اینڈ سوشو اکنامک ایمپاورمنٹ (رائز) پروگرام کے تحت خاران، واشک، پنجگور، کیچ، آواران اور گوادر کے نوجوانوں کے لیے مفت فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے حصول کا ایک اور موقع فراہم کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) کے ذریعے نافذ کیے جانے والے اس پروگرام کے تحت باصلاحیت نوجوانوں (لڑکے اور لڑکیاں) سے ملک بھر کی معروف جامعات اور منظور شدہ تربیتی اداروں میں مفت پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

پروگرام کے تحت منتخب امیدواروں کو مفت تربیت، دورانِ تربیت مفت رہائش اور کھانے کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ تربیت مکمل ہونے کے بعد روزگار یا خود روزگار کے لیے مالی اور تکنیکی معاونت بھی دی جائے گی تاکہ نوجوانوں کے لیے ملازمت اور کاروبار کے بہتر مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

دریں اثنا، حکومت بلوچستان کے رائز پروگرام کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ (آئی آر ایم) اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔

معاہدے کے مطابق دونوں ادارے ہدفی اضلاع کے نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق فنی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت فراہم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے، جس کا مقصد نوجوان خواتین اور مردوں کے روزگار کے مواقع میں اضافہ، پائیدار ذریعہ معاش کا فروغ اور بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

Keywords : RISE Programme, Youth Skills Training, BRSP, Technical and Vocational Education 

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...