بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کا مصنوعی ذہانت، موسمیاتی تبدیلی اور کردار سازی پر نئی کتابوں کے پائلٹ منصوبے کا آغاز

بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کا مصنوعی ذہانت، موسمیاتی تبدیلی اور کردار سازی پر نئی کتابوں کے پائلٹ منصوبے کا آغاز

حکومتِ بلوچستان اور وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نے مصنوعی ذہانت، موسمیاتی تبدیلی اور کردار سازی پر مبنی نئی انٹرایکٹو کتابیں تجرباتی بنیادوں پر متعارف کرا دی ہیں۔ چیئرمین گلاب خلجی کے مطابق یہ کتابیں صوبے کے تمام اضلاع میں دو بوائز اور دو گرلز اسکولوں میں تقسیم کی جائیں گی، جبکہ تحقیق اور فیڈ بیک کے بعد انہیں باقاعدہ نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان اور وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس)، موسمیاتی تبدیلی اور کردار سازی پر مبنی علیحدہ تعلیمی کتب متعارف کروا دی ہیں۔ ان کتابوں کا مقصد بچوں میں جدید علوم سے آگاہی، مثبت اقدار کو فروغ دینا اور انہیں ذمہ دار اور باکردار شہری بنانا ہے۔

بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین گلاب خلجی نے بتایا کہ نئی کتابیں روایتی انداز کے بجائے انٹرایکٹو طرزِ تعلیم کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہیں، جن میں کم متن، زیادہ تصورات، عملی سرگرمیوں اور اکیسویں صدی کی مہارتوں  کے ساتھ اخلاقیات اور آداب پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا آغاز ابتدائی طور پر تجرباتی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے بلوچستان کے تمام اضلاع میں دو گرلز اور دو بوائز اسکولوں میں یہ کتابیں تقسیم کی جائیں گی تاکہ ان کی افادیت کا عملی جائزہ لیا جا سکے۔

گلاب خلجی کے مطابق تدریسی عمل کے دوران حاصل ہونے والے مشاہدات، تحقیق اور متعلقہ اساتذہ و طلبہ کی آراء کی بنیاد پر جامع رپورٹس تیار کی جائیں گی۔ ان رپورٹس کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا ان کتابوں کو بلوچستان کے باقاعدہ نصابِ تعلیم کا حصہ بنایا جائے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب کی تشکیل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے طلبہ میں تنقیدی سوچ، تخلیقی صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی، ماحولیاتی شعور اور مثبت کردار کی تعمیر کو فروغ ملے گا۔

Keywords : Balochistan Textbook Board, Artificial Intelligence Education, Climate Change Education, Character Development

Related News

بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...