جامعہ گوادر کی 88.79 فیصد کارکردگی، گورنر بلوچستان کا عالمی ساحلی علوم مرکز بنانے کے عزم کا اظہار

جامعہ گوادر کی 88.79 فیصد کارکردگی، گورنر بلوچستان کا عالمی ساحلی علوم مرکز بنانے کے عزم کا اظہار

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے جامعہ گوادر کی 88.79 فیصد کارکردگی کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور ساحلی علوم میں عالمی معیار کی جامعہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک پلان 2026–30، تحقیقی سرگرمیوں، ووکیشنل پروگرامز اور مقامی طالبات کی بھرپور شمولیت سے جامعہ کی منفرد شناخت مزید مضبوط ہوگی۔

کوئٹہ: گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے محدود وسائل کے باوجود مؤثر منصوبہ بندی اور بہتر نگرانی کے ذریعے سرکاری جامعات کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز کے درمیان کامیابی سے توازن برقرار رکھا ہے۔

وہ بدھ کے روز جامعہ گوادر کی سینیٹ کے تیسرے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد بزئی، جسٹس نجم الدین مینگل، ایڈیشنل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن مندوخیل، گورنر کے پرنسپل سیکریٹری عبدالناصر داؤتانی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان اور سینیٹ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

گورنر بلوچستان نے جامعہ گوادر کی جانب سے 88.79 فیصد کارکردگی اسکور حاصل کرنے کو باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ حکومت بلوچستان اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور جامعہ گوادر کو ساحلی علوم کے شعبے میں دنیا کی ممتاز جامعات میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جامعہ گوادر کا اسٹریٹجک پلان 2026 تا 2030 خصوصی طور پر ساحلی علوم پر مرکوز ہے، جس میں بلیو اکانومی، میرین سائنسز، فشریز، ساحلی انتظام و انصرام اور ماحولیاتی علوم جیسے شعبوں کو شامل کیا گیا ہے تاکہ جامعہ کی منفرد علمی شناخت مزید مضبوط ہو سکے۔

گورنر نے کہا کہ مختلف شعبوں کے ماہرین سے مشاورت جاری ہے تاکہ جامعہ گوادر کو ساحلی تعلیم اور تحقیق کے حوالے سے خطے کا نمایاں تعلیمی ادارہ بنایا جا سکے۔

انہوں نے باقاعدہ ڈگری پروگراموں کے ساتھ ووکیشنل ٹریننگ اور ڈپلومہ پروگراموں کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

شیخ جعفر خان مندوخیل نے اس امر کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا کہ جامعہ گوادر میں زیرِ تعلیم طلبہ میں تقریباً نصف تعداد مقامی طالبات پر مشتمل ہے، جو گوادر جیسے دور افتادہ ضلع کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی جامعہ کا بنیادی مقصد جدید علم پر مبنی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ جامعہ گوادر میں تحقیقی اشاعتوں میں اضافہ حوصلہ افزا ہے، تاہم تحقیق کے نتائج کو عوامی فلاح اور عملی مقاصد کے لیے بروئے کار لانا بھی ضروری ہے تاکہ معاشرے کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء کی سفارشات کی روشنی میں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔

 

Keywords : University of Gawadar, Balochistan Higher Education, Coastal Studies, Sheikh Jaffar Khan Mandokhail


Related News

بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...