لوامز میں پائیدار زرعی کاروبار کے فروغ پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد

لوامز میں پائیدار زرعی کاروبار کے فروغ پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد

لوامز اوتھل میں جرمن تعاون (GIZ) اور یورپی یونین کے اشتراک سے پائیدار زرعی کاروبار کے فروغ پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد ہوا۔ مقررین نے موسمیاتی تبدیلی اور پانی کی قلت جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی، تحقیق اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اوتھل: لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز (لوامز) میں سینٹر آف ایکسیلینس اور آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) کے زیر اہتمام جرمن تعاون (GIZ) اور یورپی یونین کے اشتراک سے "زراعت کو پائیدار زرعی کاروبار میں تبدیل کرنے" کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد ہوا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے کہا کہ جامعات کا کردار صرف تعلیم تک محدود نہیں بلکہ تحقیق، اختراع اور صنعت سے روابط کے ذریعے معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوامز زرعی شعبے کی ترقی، جدید تحقیق کے فروغ اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

مقررین نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، پانی کی قلت، زرعی لاگت میں اضافے اور منڈیوں تک محدود رسائی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے زراعت کو جدید تقاضوں کے مطابق پائیدار زرعی کاروبار میں تبدیل کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے جدید زرعی ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈیشن، زرعی مصنوعات کی پراسیسنگ، مؤثر مارکیٹنگ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور قومی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

سیمینار کے دوران ماہرین نے زرعی تحقیق، غذائی تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور پائیدار زرعی طریقہ کار سے متعلق اپنے تحقیقی مقالے اور تجربات پیش کیے، جبکہ شرکاء نے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے علم، تحقیق اور تجربات کے تبادلے کو انتہائی اہم قرار دیا۔

Keywords : LUAWMS, Sustainable Agriculture, Agribusiness, Climate Change

Related News

بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...