بلوچستان میں پہلی بار "بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2026" اگلے ماہ منعقد ہوگی

بلوچستان میں پہلی بار "بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2026" اگلے ماہ منعقد ہوگی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور بیوٹمز کے اشتراک سے صوبے کی پہلی انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو اگلے ماہ منعقد کی جائے گی۔ ایکسپو کا مقصد سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں، نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں اور بلوچستان کے مثبت و سرمایہ کار دوست تشخص کو فروغ دینا ہے۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) کے اشتراک سے صوبے کی پہلی بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو (بائٹ 2026) آئندہ ماہ منعقد کی جائے گی۔

ایکسپو کی تیاریوں کے سلسلے میں بیوٹمز میں ایک اعلیٰ سطحی اسٹیک ہولڈرز اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کی۔ اجلاس میں بی بی او آئی ٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری، بیوٹمز کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میر وائس کاکڑ، رجسٹرار ڈاکٹر احسن اچکزئی، ایف پی سی سی آئی کی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین میاں زاہد حسین سمیت کاروباری برادری، مالیاتی اداروں، سرکاری محکموں، جامعات اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے لیے سازگار ماحول اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کی واضح ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو کاروبار، صنعت اور سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2026 اسی وژن کا اہم حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مایوسی کا خاتمہ کرتے ہوئے بلوچستان کا مثبت، پُرامن اور سرمایہ کاری کے لیے موزوں تشخص دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔

بیوٹمز کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میر وائس کاکڑ نے ایکسپو کو ایک منفرد اور انتہائی مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے یونیورسٹی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری برادری کی معاونت کے لیے بلال خان کاکڑ کی کوششوں کو بھی سراہا۔

بی بی او آئی ٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری نے کہا کہ یہ ایکسپو نہ صرف قائم شدہ کاروباری اداروں بلکہ نوجوانوں، نئے کاروباری افراد اور اسٹارٹ اپس کے لیے بھی مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگی، جہاں انہیں سرمایہ کاروں، مالیاتی اداروں اور کاروباری ماہرین سے رابطے کے مواقع میسر آئیں گے۔

اجلاس کے دوران بیوٹمز کے رجسٹرار ڈاکٹر احسن اچکزئی نے شرکاء کو ایکسپو کے مقاصد، مجوزہ پروگرام اور لے آؤٹ پلان سے آگاہ کیا، جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے تقریب کو مزید مؤثر اور کامیاب بنانے کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

Keywords : BITE 2026, Balochistan Investment, BUITEMS, Entrepreneurship


Related News

گوادر پورٹ پر بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ سرگرمیاں جاری
گوادر پورٹ پر بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ سرگرمیاں جاری
علاقائی بحری کشیدگی کے باوجود گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں، جہاں بنگلہ دیشی پرچم بردار جہاز سنگاپور...
گورنر بلوچستان نے "وون اِٹ" ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم کا خیرمقدم کر دیا
گورنر بلوچستان نے "وون اِٹ" ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم کا خیرمقدم کر دیا
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ "وون اِٹ" پلیٹ فارم نوجوان کاروباری افراد کو جدید کاروباری مواقع...
پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت
پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت
واشنگٹن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مجوزہ باہمی تجارتی معاہدے پر دو روزہ مذاکرات میں ٹیرف، تجارت، سرمایہ...
پاک ایران سرحدی حکام کا اہم اجلاس، بارڈر ٹریڈ اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاک ایران سرحدی حکام کا اہم اجلاس، بارڈر ٹریڈ اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاک ایران راہداری گیٹ پر دونوں ممالک کے سرحدی حکام نے بارڈر ٹریڈ، زائرین کی آمدورفت، سیکیورٹی اور اسمگلنگ کی ر...
کوئٹہ: ٹی ڈی اے پی کا خواتین کے برآمدی کاروبار کے فروغ کے لیے خصوصی سیمینار
کوئٹہ: ٹی ڈی اے پی کا خواتین کے برآمدی کاروبار کے فروغ کے لیے خصوصی سیمینار
ٹی ڈی اے پی نے کوئٹہ میں خواتین کاروباری شخصیات، طلبہ اور ابھرتے ہوئے برآمدکنندگان کے لیے برآمدی کاروبار اور ض...
گوادر پورٹ بلوچستان اور پاکستان کے لیے معاشی انقلاب ثابت ہوگا، گورنر بلوچستان
گوادر پورٹ بلوچستان اور پاکستان کے لیے معاشی انقلاب ثابت ہوگا، گورنر بلوچستان
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت پاکستان کو علاقائی تجارت کا اہم مرکز بن...