گوادر پورٹ پر بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ سرگرمیاں جاری

گوادر پورٹ پر بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ سرگرمیاں جاری

علاقائی بحری کشیدگی کے باوجود گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں، جہاں بنگلہ دیشی پرچم بردار جہاز سنگاپور سے اسٹیل بلیٹس لے کر پہنچا۔ کارگو کو عارضی طور پر گوادر میں ذخیرہ کرنے کے بعد دوسرے جہاز کے ذریعے متحدہ عرب امارات روانہ کیا جائے گا، جبکہ حکام نے اسے بندرگاہ پر عالمی اعتماد کی علامت قرار دیا۔

گوادر: علاقائی بحری کشیدگی کے باوجود گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں، جہاں ایک اور ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز نے بندرگاہ پر لنگر انداز ہو کر کارگو کی ہینڈلنگ شروع کر دی ہے۔

حکام کے مطابق بنگلہ دیشی پرچم بردار جہاز ایم وی جہان برادرز ٹو سنگاپور سے 53 ہزار 64.660 میٹرک ٹن پرائم اسٹیل بلیٹس لے کر گوادر پورٹ پہنچا۔ یہ کارگو عارضی طور پر گوادر پورٹ پر اتارا اور ذخیرہ کیا جائے گا، جس کے بعد اسے دوسرے جہاز کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی الحمریہ پورٹ روانہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے باوجود گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں کا تسلسل پاکستان کی بندرگاہی صلاحیتوں اور بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں میں اضافہ گوادر پورٹ کی اسٹریٹجک اہمیت اور خطے میں متبادل تجارتی مرکز کے طور پر اس کے کردار کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بندرگاہی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے، بین الاقوامی شپنگ لائنز کو سہولیات فراہم کرنے اور علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے کہا کہ ٹرانس شپمنٹ کارگو کی کامیاب ہینڈلنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ گوادر پورٹ محفوظ، قابلِ اعتماد اور مؤثر تجارتی مرکز کے طور پر اپنی صلاحیت ثابت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہ پر بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور گوادر علاقائی تجارت کے لیے ایک اہم ٹرانزٹ ہب کے طور پر اپنی اہمیت مزید مستحکم کر رہا ہے۔

 

Keywords : Gwadar Port, Transshipment Cargo, Maritime Trade, Pakistan Shipping


Related News

گورنر بلوچستان نے "وون اِٹ" ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم کا خیرمقدم کر دیا
گورنر بلوچستان نے "وون اِٹ" ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم کا خیرمقدم کر دیا
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ "وون اِٹ" پلیٹ فارم نوجوان کاروباری افراد کو جدید کاروباری مواقع...
پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت
پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت
واشنگٹن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مجوزہ باہمی تجارتی معاہدے پر دو روزہ مذاکرات میں ٹیرف، تجارت، سرمایہ...
پاک ایران سرحدی حکام کا اہم اجلاس، بارڈر ٹریڈ اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاک ایران سرحدی حکام کا اہم اجلاس، بارڈر ٹریڈ اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاک ایران راہداری گیٹ پر دونوں ممالک کے سرحدی حکام نے بارڈر ٹریڈ، زائرین کی آمدورفت، سیکیورٹی اور اسمگلنگ کی ر...
بلوچستان میں پہلی بار "بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2026" اگلے ماہ منعقد ہوگی
بلوچستان میں پہلی بار "بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2026" اگلے ماہ منعقد ہوگی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور بیوٹمز کے اشتراک سے ص...
کوئٹہ: ٹی ڈی اے پی کا خواتین کے برآمدی کاروبار کے فروغ کے لیے خصوصی سیمینار
کوئٹہ: ٹی ڈی اے پی کا خواتین کے برآمدی کاروبار کے فروغ کے لیے خصوصی سیمینار
ٹی ڈی اے پی نے کوئٹہ میں خواتین کاروباری شخصیات، طلبہ اور ابھرتے ہوئے برآمدکنندگان کے لیے برآمدی کاروبار اور ض...
گوادر پورٹ بلوچستان اور پاکستان کے لیے معاشی انقلاب ثابت ہوگا، گورنر بلوچستان
گوادر پورٹ بلوچستان اور پاکستان کے لیے معاشی انقلاب ثابت ہوگا، گورنر بلوچستان
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت پاکستان کو علاقائی تجارت کا اہم مرکز بن...