گوادر پورٹ بلوچستان اور پاکستان کے لیے معاشی انقلاب ثابت ہوگا، گورنر بلوچستان

گوادر پورٹ بلوچستان اور پاکستان کے لیے معاشی انقلاب ثابت ہوگا، گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت پاکستان کو علاقائی تجارت کا اہم مرکز بنا سکتی ہے۔ انہوں نے چین کے قائم مقام قونصل جنرل فینگ دہنگ سے ملاقات میں تعلیم، جدید ٹیکنالوجی اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت بلوچستان اور پاکستان کے لیے خاموش معاشی انقلاب ثابت ہوگی اور یہ بندرگاہ خطے میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں چین کے قائم مقام قونصل جنرل فینگ دہنگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پولیٹیکل ڈائریکٹر ژانگ سونگ اور وانگ ژاؤشیانگ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 سالہ تاریخ باہمی اعتماد، دوستی اور مشترکہ ترقی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتا ہے، جس سے بلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم، جدید مہارتوں اور نئی تعلیمی مواقع کی فراہمی میں مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی سرکاری جامعات کے ذریعے طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم اور اسکالرشپ کے مزید مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں، جس سے نوجوان نسل جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے گی۔اس موقع پر قائم مقام قونصل جنرل فینگ دہنگ نے کہا کہ چین بلوچستان میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اور عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری کے لیے تعاون جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقوں نے پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان روابط اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

Keywords : Gawadar Port, Pakistan-China Relations, Balochistan Development, Economic Cooperation


Related News

بٹ کوائن کی قیمت میں شدید کمی، 77 ہزار ڈالر کی حد سے نیچے آ گئی
بٹ کوائن کی قیمت میں شدید کمی، 77 ہزار ڈالر کی حد سے نیچے آ گئی
عالمی مالیاتی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث بٹ کوائن کی قیمت میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارکیٹ ڈی...
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
کئی روز تک مسلسل اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیول...
لورالائی اولیوز: پاکستان کا پہلا برانڈ جسے نیو یارک اولیو آئل مقابلے میں پہچان ملی
لورالائی اولیوز: پاکستان کا پہلا برانڈ جسے نیو یارک اولیو آئل مقابلے میں پہچان ملی
لورالائی اولیوز، بلوچستان کی زمین سے اگائے گئے اعلیٰ معیار کے زیتون کے تیل کے لیے عالمی سطح پر پہچانا جانے وال...
پاکستان سمیت بلوچستان میں چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
پاکستان سمیت بلوچستان میں چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
پاکستان بھر کی طرح بلوچستان میں بھی چاندی کی قیمتوں میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے، جو بین الاقوامی مارکیٹ، ڈالر...
2025 میں بلوچستان: حکومتی اصلاحات، ترقیاتی سرمایہ کاری اور عوامی ثمرات
2025 میں بلوچستان: حکومتی اصلاحات، ترقیاتی سرمایہ کاری اور عوامی ثمرات
2025 بلوچستان کے لیے سماجی و معاشی ترقی کا ایک فیصلہ کن سال ثابت ہوا، جہاں صوبائی بجٹ 1,028 ارب روپے تک پہنچا...
بلوچستان کا ترقیاتی منظرنامہ 2025: صحت اور ٹیکنالوجی میں کلیدی اقدامات
بلوچستان کا ترقیاتی منظرنامہ 2025: صحت اور ٹیکنالوجی میں کلیدی اقدامات
سال 2025 میں بلوچستان میں صحت کے شعبے میں عملی اور نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔ صحت کے لیے مختص بجٹ میں 15 فیص...