پاک ایران سرحدی حکام کا اہم اجلاس، بارڈر ٹریڈ اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاک ایران سرحدی حکام کا اہم اجلاس، بارڈر ٹریڈ اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاک ایران راہداری گیٹ پر دونوں ممالک کے سرحدی حکام نے بارڈر ٹریڈ، زائرین کی آمدورفت، سیکیورٹی اور اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اجلاس میں بارڈر ٹریڈ کو مزید منظم بنانے، عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر زائرین کی آمدورفت بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

کوئٹہ: پاک ایران راہداری گیٹ پر پاکستان اور ایران کے سرحدی حکام کے وفود کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دوطرفہ تعاون اور سرحدی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاکستانی وفد کی قیادت ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب شاہوانی نے کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تفتان نعیم قاسم شاہوانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایرانی وفد میں مرزبان درجہ یک اقبالی اور مرزبان درجہ دو سردار شجاع شامل تھے۔

اجلاس میں زائرین کی آمدورفت، بارڈر ٹریڈ کے فروغ، سرحدی سیکیورٹی، اسمگلنگ کی روک تھام، بارڈر کراسنگ، سرحدی باڑ اور دیگر اہم تجارتی امور پر گفتگو کی گئی۔

دونوں ممالک کے حکام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بارڈر ٹریڈ کو مزید منظم، محفوظ اور مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب شاہوانی نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال میں مزید بہتری آنے کے بعد زائرین کی آمدورفت دوبارہ شروع کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں حکومتِ ایران کو باقاعدہ مراسلہ بھی ارسال کیا جائے گا۔

Keywords : Pakistan-Iran Border, Border Trade, Chagai, Border Security, 

Related News

گوادر پورٹ پر بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ سرگرمیاں جاری
گوادر پورٹ پر بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ سرگرمیاں جاری
علاقائی بحری کشیدگی کے باوجود گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں، جہاں بنگلہ دیشی پرچم بردار جہاز سنگاپور...
گورنر بلوچستان نے "وون اِٹ" ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم کا خیرمقدم کر دیا
گورنر بلوچستان نے "وون اِٹ" ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم کا خیرمقدم کر دیا
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ "وون اِٹ" پلیٹ فارم نوجوان کاروباری افراد کو جدید کاروباری مواقع...
پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت
پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت
واشنگٹن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مجوزہ باہمی تجارتی معاہدے پر دو روزہ مذاکرات میں ٹیرف، تجارت، سرمایہ...
بلوچستان میں پہلی بار "بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2026" اگلے ماہ منعقد ہوگی
بلوچستان میں پہلی بار "بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2026" اگلے ماہ منعقد ہوگی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور بیوٹمز کے اشتراک سے ص...
کوئٹہ: ٹی ڈی اے پی کا خواتین کے برآمدی کاروبار کے فروغ کے لیے خصوصی سیمینار
کوئٹہ: ٹی ڈی اے پی کا خواتین کے برآمدی کاروبار کے فروغ کے لیے خصوصی سیمینار
ٹی ڈی اے پی نے کوئٹہ میں خواتین کاروباری شخصیات، طلبہ اور ابھرتے ہوئے برآمدکنندگان کے لیے برآمدی کاروبار اور ض...
گوادر پورٹ بلوچستان اور پاکستان کے لیے معاشی انقلاب ثابت ہوگا، گورنر بلوچستان
گوادر پورٹ بلوچستان اور پاکستان کے لیے معاشی انقلاب ثابت ہوگا، گورنر بلوچستان
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت پاکستان کو علاقائی تجارت کا اہم مرکز بن...