ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے: خون کا ایک عطیہ کسی کی زندگی بچا سکتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے: خون کا ایک عطیہ کسی کی زندگی بچا سکتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے پر کہا کہ خون کا ایک عطیہ کسی انسان کے لیے زندگی اور امید کا پیغام بن سکتا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ خون عطیہ کرنے کی روایت کو فروغ دے کر انسانیت کی خدمت اور قیمتی جانوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خون کا ایک عطیہ کسی انسان کے لیے زندگی اور امید کا پیغام بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والے افراد انسانیت کے حقیقی محسن ہیں جو اپنی بے لوث خدمت کے ذریعے قیمتی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی، محفوظ خون کی دستیابی اور پیپلز ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خون عطیہ کرنے کی روایت کو فروغ دیں اور انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ معاشرے میں خون کے عطیات کے حوالے سے آگاہی اور تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ضرورت مند مریضوں کو بروقت خون کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Keywords : World Blood Donor Day, Sarfraz Bugti, Blood Donation, Healthcare Services Balochistan

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...