بیوٹمز میں بلوچستان کا سب سے بڑا جاب فئیر، سو سے زائد کمپنیوں کی شرکت

بیوٹمز میں بلوچستان کا سب سے بڑا جاب فئیر، سو سے زائد کمپنیوں کی شرکت

بیوٹمز یونیورسٹی اور بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اشتراک سے کوئٹہ میں صوبے کا سب سے بڑا جاب فئیر منعقد ہوا، جس میں 100 سے زائد سرکاری و نجی کمپنیوں اور تقریباً 5 ہزار طلبہ نے شرکت کی۔ گورنر بلوچستان نے افتتاح کیا اور شرکاء نے اس اقدام کو نوجوانوں کے لیے اہم موقع قرار دیا۔

کوئٹہ (جان ہزارہ)
بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) اور بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے اشتراک سے بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں صوبے کا سب سے بڑا جاب فئیر منعقد کیا گیا۔ اس جاب فئیر میں 100 سے زائد سرکاری و نجی کمپنیاں اور تقریباً 5 ہزار اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے فیتہ کاٹ کر فئیر کا افتتاح کیا اور مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔ افتتاحی تقریب سے رجسٹرار بیوٹمز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان اور تمام کمپنیوں کے شکر گزار ہیں جن کی بدولت یہ بڑا جاب فئیر ممکن ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیوٹمز ہر سال طلبہ کو مارکیٹ سے جوڑنے کے لیے ایسے مواقع فراہم کرتا ہے۔
بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین بلال کاکڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کے کیریئر کے لیے ایسی تقریب کا انعقاد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔
وائس چانسلر بیوٹمز یونیورسٹی ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا کہ گزشتہ سال 60 کمپنیاں شریک تھیں جبکہ اس سال تعداد سو سے زائد ہو گئی ہے۔ کراچی اور اسلام آباد سے بھی بڑی تعداد میں کمپنیاں شریک ہوئیں، جو اس فئیر کی کامیابی کا ثبوت ہے۔
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیوٹمز کی جانب سے منعقدہ یہ تقریب قابلِ تحسین ہے جہاں بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندے بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے اور اس طرح کے اقدامات نوجوانوں کے لیے امید کا باعث ہیں۔
تقریب میں شریک طلبہ اور مہمانوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے جاب فئیر سے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔
اختتامی سیشن میں گورنر بلوچستان نے اے سی صدر کوئٹہ حمزہ، چیئرمین بلال کاکڑ اور وائس چانسلر ڈاکٹر خالد حفیظ کو یادگاری شیلڈز پیش کیں، جبکہ بیوٹمز کے وائس چانسلر نے بھی گورنر بلوچستان کو شیلڈ پیش کی۔


Related News

بٹ کوائن کی قیمت میں شدید کمی، 77 ہزار ڈالر کی حد سے نیچے آ گئی
بٹ کوائن کی قیمت میں شدید کمی، 77 ہزار ڈالر کی حد سے نیچے آ گئی
عالمی مالیاتی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث بٹ کوائن کی قیمت میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارکیٹ ڈی...
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
کئی روز تک مسلسل اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیول...
لورالائی اولیوز: پاکستان کا پہلا برانڈ جسے نیو یارک اولیو آئل مقابلے میں پہچان ملی
لورالائی اولیوز: پاکستان کا پہلا برانڈ جسے نیو یارک اولیو آئل مقابلے میں پہچان ملی
لورالائی اولیوز، بلوچستان کی زمین سے اگائے گئے اعلیٰ معیار کے زیتون کے تیل کے لیے عالمی سطح پر پہچانا جانے وال...
پاکستان سمیت بلوچستان میں چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
پاکستان سمیت بلوچستان میں چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
پاکستان بھر کی طرح بلوچستان میں بھی چاندی کی قیمتوں میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے، جو بین الاقوامی مارکیٹ، ڈالر...
2025 میں بلوچستان: حکومتی اصلاحات، ترقیاتی سرمایہ کاری اور عوامی ثمرات
2025 میں بلوچستان: حکومتی اصلاحات، ترقیاتی سرمایہ کاری اور عوامی ثمرات
2025 بلوچستان کے لیے سماجی و معاشی ترقی کا ایک فیصلہ کن سال ثابت ہوا، جہاں صوبائی بجٹ 1,028 ارب روپے تک پہنچا...
بلوچستان کا ترقیاتی منظرنامہ 2025: صحت اور ٹیکنالوجی میں کلیدی اقدامات
بلوچستان کا ترقیاتی منظرنامہ 2025: صحت اور ٹیکنالوجی میں کلیدی اقدامات
سال 2025 میں بلوچستان میں صحت کے شعبے میں عملی اور نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔ صحت کے لیے مختص بجٹ میں 15 فیص...