بیوٹمز میں موسمیاتی تبدیلی پر عالمی سیمینار کا انعقاد ہوگا، گورنر بلوچستان

بیوٹمز میں موسمیاتی تبدیلی پر عالمی سیمینار کا انعقاد ہوگا، گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے اعلان کیا ہے کہ بیوٹمز میں موسمیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی سیمینار منعقد کیا جائے گا، جس میں اقوام متحدہ اور عالمی ماہرین شرکت کریں گے۔ انہوں نے جامعات میں مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس اور دیگر جدید علوم کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا

کوئٹہ: گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) میں موسمیاتی تبدیلی پر ایک بین الاقوامی سیمینار منعقد کیا جائے گا، جس میں اقوام متحدہ، عالمی ماہرین اور ممتاز سائنس دانوں کی شرکت متوقع ہے۔

گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بیوٹمز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ سے ملاقات کے دوران گورنر نے کہا کہ سیمینار کو اقوام متحدہ کے "ڈیکیڈ آن ایکو سسٹم ریسٹوریشن (2021–2030)" سے منسلک کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں جلد موسمیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت کے موضوعات پر بین الاقوامی سیمینارز اور کانفرنسوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی صرف ایک عالمی مسئلہ نہیں بلکہ انسانیت کی بقا اور ترقی سے جڑا اہم چیلنج ہے، جبکہ جامعات کو عوامی فلاح اور عالمی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ جامعات کے نصاب کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس، مشین لرننگ، روبوٹکس اور انٹیلیجنٹ سسٹمز جیسے جدید مضامین پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت بیوٹمز ژوب کیمپس کے طلبہ کو جلد لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ تحقیق، جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کو مزید فروغ دے سکیں۔

اس موقع پر گورنر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے یونیورسٹی کی ترقی کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔

Keywords : BUITEMS, Climate Change, Governor Balochistan, Artificial Intelligence

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...