قائداعظمؒ یومِ پیدائش: کوئٹہ میں نوجوانوں کے لیے پروقار اور بامقصد تقریب کا انعقاد

قائداعظمؒ یومِ پیدائش: کوئٹہ میں نوجوانوں کے لیے پروقار اور بامقصد تقریب کا انعقاد

کوئٹہ: بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی یومِ پیدائش کے موقع پر بلوچستان یوتھ ریسورس سینٹر کے زیرِ اہتمام ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو قائداعظمؒ کی زندگی، افکار اور قیادت سے آگاہ کرنا تھا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز بلوچستان جناب الیاس بلوچ تھے۔ اس موقع پر کوئٹہ کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔ تقریب کے دوران کوئز مقابلہ، ملی نغموں کا مقابلہ اور تقریری مقابلے سمیت مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی جوش و خروش سے حصہ لیا۔ شرکاء نے قائداعظمؒ کی جدوجہد، اصولوں اور قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کے دوران قائداعظم ڈے کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا، جبکہ پروگرام کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے مختلف مقابلہ جاتی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے۔ منتظمین کے مطابق یہ تقریب بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت لیڈر شپ ڈیولپمنٹ کے وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد نوجوانوں میں قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں بااصول اور درست قیادت کے انتخاب کی پہچان فراہم کرنا ہے۔

قائداعظمؒ یومِ پیدائش: کوئٹہ میں نوجوانوں کے لیے پروقار اور بامقصد تقریب کا انعقاد

کوئٹہ: بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی یومِ پیدائش کے موقع پر بلوچستان یوتھ ریسورس سینٹر کے زیرِ اہتمام ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو قائداعظمؒ کی زندگی، افکار اور قیادت سے آگاہ کرنا تھا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز بلوچستان جناب الیاس بلوچ تھے۔ اس موقع پر کوئٹہ کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔

تقریب کے دوران کوئز مقابلہ، ملی نغموں کا مقابلہ اور تقریری مقابلے سمیت مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی جوش و خروش سے حصہ لیا۔ شرکاء نے قائداعظمؒ کی جدوجہد، اصولوں اور قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے دوران قائداعظم ڈے کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا، جبکہ پروگرام کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے مختلف مقابلہ جاتی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے۔
منتظمین کے مطابق یہ تقریب بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت لیڈر شپ ڈیولپمنٹ کے وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد نوجوانوں میں قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں بااصول اور درست قیادت کے انتخاب کی پہچان فراہم کرنا ہے۔

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...