کوئٹہ میں جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شرکت

کوئٹہ میں جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شرکت

کوئٹہ میں جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی سنگِ بنیاد رکھنے کی اہم تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، صوبائی وزراء، کمشنر و ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے خطاب میں صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ صحافیوں کو صرف پلاٹس نہیں بلکہ تعمیر شدہ فلیٹس فراہم کیے جائیں گی، جبکہ شہید صحافیوں کے بچوں کے لئے مفت تعلیم کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2027 کو فلیٹس حوالے کر دئیے جائیں گے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

کوئٹہ: جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی سنگِ بنیاد رکھنے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب میں صوبائی وزراء بخت محمد کاکڑ، میر سلیم کھوسہ، پارلیمانی سیکرٹری ولی محمد نورزئی، کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان اور ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لعل جان جعفر نے منصوبے سے متعلق وزیر اعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میڈیا اور حکومت کے درمیان ہمیشہ مضبوط اور مثبت تعلقات رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا میڈیا ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا آیا ہے۔ اختلاف کو جائز قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنقید برداشت کرنے کے لیے ہوتی ہے اور حکومت نے ہر دور میں برداشت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔
وزیر اعلیٰ نے بدلتے میڈیا رجحانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر لوگ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی طرف واپس آرہے ہیں، تاہم سوشل میڈیا بھی ایک حقیقت ہے اور صحافیوں کو ڈیجیٹل میڈیا کی جانب بڑھنا چاہیے۔
صحافیوں کے لیے ہاؤسنگ منصوبے سے متعلق بات کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صحافیوں کی جانب سے صرف پلاٹس کی درخواست کی گئی تھی، مگر حکومت صحافیوں کو صرف زمین نہیں بلکہ تعمیر شدہ فلیٹس فراہم کرے گی۔ انہوں نے باور کرایا کہ صحافیوں کو خالی فائلز نہیں دی جائیں گی کیونکہ صوبے کے صحافی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔
اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے سیکیورٹی چیلنجز کا ذکر بھی کیا اور بتایا کہ آزادی پسند تنظیموں نے کم عمر نوجوانوں کو اغوا کرکے بھاری مقدار میں تاوان طلب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہنا ہمیشہ مشکل تھا اور ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں میرے خاندان کے 280 افراد شہید ہوئے ہیں اور میں ان تمام خاندانوں کی ذمہ داری اٹھا رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے اور کبھی اپنا موقف تبدیل نہیں کیا۔ وزیر اعلیٰ نے شہداء صحافیوں کے لیے فری فلیٹس جبکہ ان کے بچوں کے لیے مفت تعلیم کا اعلان بھی کیا۔ مزید کہا کہ صحافیوں میں فلیٹس کی تقسیم کے لیے شفاف اور میرٹ پر مبنی طریقہ اختیار کیا جائے گا اور یکم جنوری 2027 کو یہ فلیٹس صحافیوں کے حوالے کر دئیے جائیں گے۔
تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے کاغذات صدر پریس کلب کے سپرد کیے، جسے شرکاء نے سراہا۔


Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...