نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی 20ویں نشست: ریاست کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی 20ویں نشست: ریاست کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی بیسویں نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان لازم و ملزوم ہیں اور ریاست کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئینِ پاکستان کے دائرے میں مذاکرات کے لیے تیار ہے، جبکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے مکمل میرٹ پر مبنی بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان لازم و ملزوم ہیں اور دونوں تا قیامت قائم و دائم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف عناصر بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، تاہم ریاست کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی بیسویں نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ تشدد، سوشل میڈیا اور دہشت گردوں کی لیجیٹیمیٹ آوازیں ریاست کے خلاف نفرت کو فروغ دے رہی ہیں اور انہی حربوں کے ذریعے ریاستِ پاکستان کو کمزور اور تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر متوازن ترقی تشدد کی بنیادی وجہ نہیں، کیونکہ آج تربت سمیت بلوچستان کے کئی علاقے پہلے سے زیادہ ترقی یافتہ ہیں، لیکن اس کے باوجود نام نہاد تحریکیں ختم نہیں ہوئیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست مخالف عناصر کا مقصد پسماندگی کا خاتمہ یا عوام کی ترقی نہیں بلکہ طاقت کے ذریعے اپنے نظریات مسلط کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئینِ پاکستان کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر قسم کے مذاکرات کے لیے حکومت تیار ہے، تاہم جو عناصر پاکستان کو توڑنے کی سوچ رکھتے ہیں، ان سے کسی قسم کی بات چیت ممکن نہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گورننس سے متعلق شکایات اور تحفظات اپنی جگہ موجود ہو سکتے ہیں، لیکن قومی سلامتی ہر چیز سے مقدم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاستِ پاکستان کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے نوجوانوں کے اعتماد کی بحالی کے لیے میرٹ پر مبنی نظام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے مکمل میرٹ پر مبنی بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ شفافیت اور انصاف کو فروغ مل سکے۔

Keywords : National Workshop Balochistan (NWB), Sarfraz Bugti, National Security, Merit-based Recruitment

Related News

چیف سیکریٹری بلوچستان کا اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
چیف سیکریٹری بلوچستان کا اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا کہ حکومت شفافیت، بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمات کی بہتری کے لیے...
بلوچستان میں پہلی بار ای-ڈومیسائل اور ای-لوکل سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف
بلوچستان میں پہلی بار ای-ڈومیسائل اور ای-لوکل سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف
حکومت بلوچستان نے صوبے میں پہلی بار ای-ڈومیسائل اور ای-لوکل سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف کرا دیا، جسے گڈ گورننس اور ڈی...
بلوچستان میں علاقائی ترقیاتی مراکز کے قیام اور غربت میں کمی کے لیے جامع حکمتِ عملی پر زور
بلوچستان میں علاقائی ترقیاتی مراکز کے قیام اور غربت میں کمی کے لیے جامع حکمتِ عملی پر زور
چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیرِ صدارت اجلاس میں روزگار، معاشی ترقی، غربت میں کمی اور عوامی فلاح کے لیے جاری حکومت...
مون سون 2026: ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ
مون سون 2026: ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ
اسلام آباد میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں مون سون 2026 کے لیے صوبائی تیاریوں، ہنگامی منصوبہ بندی اور ا...
وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہنہ اڑک کا دورہ، آپریشن شعبان کا جائزہ، فورسز اور شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات
وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہنہ اڑک کا دورہ، آپریشن شعبان کا جائزہ، فورسز اور شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہنہ اڑک میں جاری آپریشن شعبان کا جائزہ لیتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے افسرا...
زیارت کے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لیے فی کس ایک کروڑ 11 لاکھ روپے معاوضے کے ریلیز آرڈر جاری
زیارت کے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لیے فی کس ایک کروڑ 11 لاکھ روپے معاوضے کے ریلیز آرڈر جاری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو فی کس ایک...