وزیراعلیٰ بلوچستان کا کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر سمری منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ترجمان حکومت شاہد رند کے مطابق اسکول کے قیام سے طالبات کو اپنے علاقے میں معیاری تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی اور حکومت ہر بچے اور بچی تک تعلیم کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ اسکول کے قیام کے لیے سمری فوری طور پر منظوری کے لیے پیش کی جائے۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر کلی ببری میں گرلز اسکول کے قیام کی یقین دہانی کرائی تھی، جس پر اب عملی پیش رفت شروع کر دی گئی ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ کلی ببری میں گرلز اسکول کے قیام سے طالبات کو اپنے ہی علاقے میں معیاری تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ حکومت بلوچستان صوبے کے ہر بچے اور بچی تک تعلیم کی سہولت پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

Keywords : Killi Babri, Girls School, Sarfraz Bugti, Education Initiative

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...