وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی بجٹ سے متعلق مشاورتی اجلاس

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی بجٹ سے متعلق مشاورتی اجلاس

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی بجٹ کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تعلیم، صحت اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا اور تمام جماعتوں کی تجاویز کو شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

رپورٹ : محمد خان کاکڑ
کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی بجٹ سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، جماعت اسلامی اور اے این پی کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت، بنیادی سہولیات اور صوبے کی مجموعی ترقی سے متعلق منصوبوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں عوامی فلاح، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی جبکہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی مثبت تجاویز کو بجٹ سازی کے عمل کا حصہ بنایا جائے گا اور محدود وسائل کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔

Keywords : Budget Consultation, Balochistan Government, Development Planning, Public welfare

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...