وزیراعلیٰ بلوچستان کا کابل جان ریسٹورنٹ کے مالک کے قتل کا فوری نوٹس، شفاف تحقیقات کا حکم

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کابل جان ریسٹورنٹ کے مالک کے قتل کا فوری نوٹس، شفاف تحقیقات کا حکم

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محمد ہاشم نورزئی کے قتل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور کیس اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کر دیا۔ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔

 کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابل جان ریسٹورنٹ کے مالک محمد ہاشم نورزئی کے بہیمانہ قتل کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند کے مطابق واقعے کی شفاف، غیر جانبدار اور فوری تحقیقات کے لیے کیس اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس پی رینک کا ایک افسر تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی کرے گا، جو واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے کر ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے گا۔

میر سرفراز بگٹی نے مقتول کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اس سنگین جرم میں ملوث کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے تقاضوں کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔

شاہد رند نے مزید بتایا کہ رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم بازئی اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ احتجاج کرنے والے لواحقین کے ساتھ موجود رہے اور ان کے تحفظات دور کرنے کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، جبکہ حکومت میرٹ، شفافیت اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کے تحت تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچا کر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرے گی۔

Keywords : Muhammad Hashim Noorzai, Murder Investigation, Sarfraz Bugti, Balochistan Police

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...