یونیورسٹی آف مکران کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز میں فوری تقرریوں کا فیصلہ، اعلیٰ تعلیم کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

یونیورسٹی آف مکران کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز میں فوری تقرریوں کا فیصلہ، اعلیٰ تعلیم کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں یونیورسٹی آف مکران، پنجگور کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے لیے پی ایچ ڈی چیئرمین، دو لیکچررز اور مستقل تدریسی عملے کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں راحیلہ حمید درانی، شکیل قادر خان، زاہد سلیم، محمد صالح بلوچ اور پروفیسر ڈاکٹر سعادت بلوچ نے بھی شرکت کی۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ، جامعات کی استعداد کار میں اضافے اور طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے یہ بات یونیورسٹی آف مکران، پنجگور کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز کو درپیش مسائل اور تدریسی معیار میں بہتری کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقی زاہد سلیم، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن محمد صالح بلوچ جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف مکران پروفیسر ڈاکٹر سعادت بلوچ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے لیے پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر چیئرمین اور دو لیکچررز کی فوری تعیناتی کی جائے گی، جبکہ مستقل تدریسی عملے کی بھرتی بھی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شعبے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ جامعات، بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سائنسز جیسے اہم شعبوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات جلد مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے صوبائی حکومت عملی اور دیرپا اصلاحات پر عمل پیرا ہے تاکہ بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں پائیدار بہتری لائی جا سکے۔

Keywords : University of Makran, Sarfraz Bugti, Computer Science, Higher Education Commission

Related News

بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...