وزیراعلیٰ بلوچستان کی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں، امن و امان، گورننس اور بجلی کی فراہمی کا جائزہ

وزیراعلیٰ بلوچستان کی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں، امن و امان، گورننس اور بجلی کی فراہمی کا جائزہ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مختلف اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں امن و امان، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں، گورننس، عوامی خدمات اور توانائی کے شعبے سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پائیدار امن، پولیس کی استعداد میں اضافے، بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور عوامی خدمات کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں مختلف اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران صوبے کی امن و امان کی صورتحال، گورننس، عوامی خدمات، توانائی کے شعبے کی بہتری اور دیگر اہم انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نے وزیراعلیٰ کو امن و امان، دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور حساس اضلاع میں سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانے اور انہیں تمام ضروری وسائل فراہم کرنے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو شوکت جوگیزئی سے ملاقات میں بجلی کی فراہمی، لوڈ مینجمنٹ، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور شکایات کے بروقت ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان حکومت امن و امان، مؤثر طرزِ حکمرانی، عوامی فلاح، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ شفاف انتظامیہ، بہتر عوامی خدمت اور ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...