وزیر اعلیٰ بلوچستان کا زیارت کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا زیارت کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زیارت میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشن اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک آپریشن جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زیارت کا دورہ کرکے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اور علاقے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

جائزہ اجلاس میں زیارت۔ہرنائی سے رکن صوبائی اسمبلی، آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)، آئی جی پولیس بلوچستان سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں علاقے کی سیکیورٹی صورتحال، جاری آپریشنز کی پیش رفت، سول انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان رابطوں، اور دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے اختیار کیے گئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے انٹیلی جنس معلومات کے مؤثر تبادلے اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حکومت بلوچستان، سول انتظامیہ، پولیس، لیویز، سیکیورٹی ادارے اور عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام تک آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔ شرکاء نے بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و استحکام کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

Keywords : Sarfraz Bugti, Ziarat Operation, Balochistan Security, Counter Terrorism

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...