پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے حساس اجلاس، غیر حاضر ویکسینیٹرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: کمشنر کوئٹہ ڈویژن

پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے حساس اجلاس، غیر حاضر ویکسینیٹرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: کمشنر کوئٹہ ڈویژن

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو کی مجموعی کارکردگی اور ویکسینیشن سے متعلق ڈویژنل ٹاسک فورس کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر ای او سی انعام الحق، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، ڈی ایچ اوز، محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، ای پی آئی نیشنل پروگرام اور دیگر متعلقہ اداروں و پارٹنرز کے افسران نے شرکت کی، جبکہ ڈپٹی کمشنرز پشین، قلعہ عبداللہ اور چمن سمیت دیگر ضلعی افسران آن لائن شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو گزشتہ انسدادِ پولیو مہمات، ٹیموں کی کارکردگی، ویکسینیشن کی صورتحال، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ بلاک پولیو وائرس کی نقل و حرکت کے حوالے سے انتہائی حساس قرار دیا جاتا ہے۔ جنوری 2025 سے اب تک حاصل کیے گئے تقریباً 64 سیمپلز میں سے 31 مثبت پائے گئے ہیں، جبکہ وائرس کی منتقلی کی بڑی وجوہات میں آبادی کی نقل و حرکت شامل ہے۔ حکام کے مطابق کوئٹہ بلاک میں پولیو وائرس سندھ اور افغانستان سے منتقل ہو رہا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ پولیو مہمات کے دوران زیرو ڈوز بچوں کی کوریج میں بہتری آئی ہے، تاہم بعض یونین کونسلوں میں مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ ٹیم کوریج اور مانیٹرنگ نظام میں بہتری کے باعث اہداف کے حصول میں پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ آئندہ مہمات میں بھی سخت نگرانی جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے غیر حاضر اور ڈیفالٹر ویکسینیٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر فعال مراکز صحت کو فوری طور پر فعال بنایا جائے اور پولیو مہم کے دوران مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے پارٹنر اداروں کو بھی ہدایت کی کہ غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی پلان اور مانیٹرنگ پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ زیرو ڈوز بچوں اور ڈیفالٹر کیسز پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے محکمہ صحت اور دیگر شراکت دار اداروں کو مراکز صحت کے مسلسل دورے کرنے اور غیر فعال مراکز و غیر حاضر عملے کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت دی۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے تناظر میں بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ واپس بھجوائے جانے والے افغان مہاجرین کو روانگی سے قبل لازمی طور پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں تاکہ وائرس کی منتقلی کو روکا جا سکے۔ شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر ٹیموں کی رسائی، مانیٹرنگ اور ویکسینیشن کوریج کو مؤثر بنائیں۔ انہوں نے حساس یونین کونسلوں پر خصوصی توجہ دینے اور والدین کو بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے آمادہ کرنے کی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی تاکہ بلوچستان کو پولیو فری بنانے کے قومی ہدف کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔

 پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے حساس اجلاس، غیر حاضر ویکسینیٹرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: کمشنر کوئٹہ ڈویژن 

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو کی مجموعی کارکردگی اور ویکسینیشن سے متعلق ڈویژنل ٹاسک فورس کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر ای او سی انعام الحق، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، ڈی ایچ اوز، محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، ای پی آئی نیشنل پروگرام اور دیگر متعلقہ اداروں و پارٹنرز کے افسران نے شرکت کی، جبکہ ڈپٹی کمشنرز پشین، قلعہ عبداللہ اور چمن سمیت دیگر ضلعی افسران آن لائن شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو گزشتہ انسدادِ پولیو مہمات، ٹیموں کی کارکردگی، ویکسینیشن کی صورتحال، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ بلاک پولیو وائرس کی نقل و حرکت کے حوالے سے انتہائی حساس قرار دیا جاتا ہے۔ جنوری 2025 سے اب تک حاصل کیے گئے تقریباً 64 سیمپلز میں سے 31 مثبت پائے گئے ہیں، جبکہ وائرس کی منتقلی کی بڑی وجوہات میں آبادی کی نقل و حرکت شامل ہے۔ حکام کے مطابق کوئٹہ بلاک میں پولیو وائرس سندھ اور افغانستان سے منتقل ہو رہا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ پولیو مہمات کے دوران زیرو ڈوز بچوں کی کوریج میں بہتری آئی ہے، تاہم بعض یونین کونسلوں میں مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ ٹیم کوریج اور مانیٹرنگ نظام میں بہتری کے باعث اہداف کے حصول میں پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ آئندہ مہمات میں بھی سخت نگرانی جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے غیر حاضر اور ڈیفالٹر ویکسینیٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر فعال مراکز صحت کو فوری طور پر فعال بنایا جائے اور پولیو مہم کے دوران مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے پارٹنر اداروں کو بھی ہدایت کی کہ غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی پلان اور مانیٹرنگ پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ زیرو ڈوز بچوں اور ڈیفالٹر کیسز پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے محکمہ صحت اور دیگر شراکت دار اداروں کو مراکز صحت کے مسلسل دورے کرنے اور غیر فعال مراکز و غیر حاضر عملے کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت دی۔
اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے تناظر میں بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ واپس بھجوائے جانے والے افغان مہاجرین کو روانگی سے قبل لازمی طور پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں تاکہ وائرس کی منتقلی کو روکا جا سکے۔
شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر ٹیموں کی رسائی، مانیٹرنگ اور ویکسینیشن کوریج کو مؤثر بنائیں۔ انہوں نے حساس یونین کونسلوں پر خصوصی توجہ دینے اور والدین کو بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے آمادہ کرنے کی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی تاکہ بلوچستان کو پولیو فری بنانے کے قومی ہدف کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔






KEYWORDS :

Quetta polio virus update , 

Polio task force meeting Quetta ,  Balochistan news , Quetta news

 


Related News

بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن اختتام پذیر، وزیراعلیٰ کا اداروں اور عوام کو خراجِ تحسین
بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن اختتام پذیر، وزیراعلیٰ کا اداروں اور عوام کو خراجِ تحسین
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس پرامن طور پر ا...
بلوچستان میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے علما اور کمیونٹی رہنماؤں کے کردار پر زور
بلوچستان میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے علما اور کمیونٹی رہنماؤں کے کردار پر زور
فیملی پلاننگ 2023 ورکنگ گروپ کے اجلاس میں بلوچستان میں آبادی میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ فری...
بلوچستان ترقی، اصلاحات اور استحکام کی ناقابلِ واپسی راہ پر گامزن ہے، میر سرفراز بگٹی
بلوچستان ترقی، اصلاحات اور استحکام کی ناقابلِ واپسی راہ پر گامزن ہے، میر سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم، صحت اور گورننس کے شعبوں میں نمایاں اصلاحات لائ...
بلوچستان اسمبلی میں 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری، ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات شامل
بلوچستان اسمبلی میں 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری، ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات شامل
بلوچستان اسمبلی نے 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی جس میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی دونوں اخراج...
محرم الحرام: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ہنگامی امدادی اور ریسکیو انتظامات مکمل
محرم الحرام: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ہنگامی امدادی اور ریسکیو انتظامات مکمل
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے 9 اور 10 محرم کے جلوسوں اور اجتماعات کے لیے ہنگامی امدادی و ریسکیو انتظامات کو حتمی ش...
واقعۂ کربلا حق و انصاف کا لازوال پیغام، عاشورہ اتحاد و رواداری کی یاد دہانی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
واقعۂ کربلا حق و انصاف کا لازوال پیغام، عاشورہ اتحاد و رواداری کی یاد دہانی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی قربانیاں حق، انصاف، صبر او...