تعلیم اور سماجی ترقی میں عوامی شمولیت پائیدار ترقی کی ضامن ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

تعلیم اور سماجی ترقی میں عوامی شمولیت پائیدار ترقی کی ضامن ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سردار احمد خان غیب زئی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور گلستان میں تعلیم و سماجی بہبود کے لیے جاری کمیونٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی شمولیت سے ترقیاتی عمل مزید مؤثر ہوگا اور گلستان کے ماڈل کو صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی اپنانا چاہیے۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تعلیم اور سماجی ترقی کے شعبوں میں عوامی شمولیت پائیدار ترقی کی ضمانت ہے اور ایسے اقدامات صوبے کے روشن مستقبل کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان سے تعلق رکھنے والے قبائلی و سماجی رہنما سردار احمد خان غیب زئی کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے وزیراعلیٰ کو گلستان میں تعلیم کے فروغ اور سماجی بہبود کے لیے مقامی سطح پر جاری کمیونٹی اقدامات اور غیر سرکاری کاوشوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور سماجی خدمات کے شعبوں میں عوامی اور نجی سطح پر کی جانے والی کوششیں حکومتی پروگراموں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی اور معاونت جاری رکھے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گلستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے اختیار کیا گیا کمیونٹی شمولیت کا ماڈل صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی اپنایا جانا چاہیے تاکہ تمام شہریوں کو یکساں تعلیمی مواقع میسر آسکیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بہتری، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیارِ تعلیم میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ تعلیم اور سماجی خدمات میں عوامی شرکت ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Keywords : Community Participation, Education Development, Sarfraz Bugti, Gulistan Initiative

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...