ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف گوادر کا دورہ، طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی انٹرایکٹو سیشن

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف گوادر کا دورہ، طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی انٹرایکٹو سیشن

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی آف گوادر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ و اساتذہ سے خصوصی انٹرایکٹو سیشن میں گفتگو کی۔ سیشن میں معلوماتی جنگ، سوشل میڈیا کے کردار اور ذمہ دارانہ معلومات کے استعمال پر آگاہی دی گئی۔ شرکاء نے سیشن کو نوجوانوں کے لیے نہایت مفید اور بروقت قرار

ڈی جی آئی ایس پی آر  کا یوینورسٹی آف گوادر  دورہ 

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 طلبہ و طالبات کے ساتھ   خصوصی انٹرایکٹو سیشن 
ڈی جی آئی ایس پی آر  لفٹنینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی آف گوادر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرایکٹو سیشن میں شرکت کی۔ سیشن کا مقصد جدید دور میں معلوماتی جنگ، سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے کردار اور اطلاعات کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں معلومات اور بیانیہ سازی اہم ہتھیار بن چکے ہیں، اس لیے نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی خبر یا مواد کو آگاہی اور تنقیدی سوچ کے ساتھ پرکھیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور غلط معلومات سے بچاؤ پر بھی زور دیا۔
سیشن کے دوران طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور سوال و جواب کے مرحلے میں مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ شرکاء نے اس نوعیت کے آگاہی سیشنز کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ اس سے نوجوانوں میں شعور اور ذمہ دارانہ رویہ فروغ پاتا ہے۔

Related News

بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...