ڈیجی بیز پروگرام کی کامیابی کا جشن، بلوچستان کے فری لانسرز کو خراجِ تحسین

ڈیجی بیز پروگرام کی کامیابی کا جشن، بلوچستان کے فری لانسرز کو خراجِ تحسین

وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں ڈیجی بیز پروگرام کی کامیابی کا جشن منایا گیا اور ٹاپ فری لانسرز کو اعزازات سے نوازا گیا۔ پروگرام کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں اور فری لانسنگ کے مواقع حاصل ہوئے ہیں۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی قیادت میں ڈیجی بیز  پروگرام کی کامیابی کا جشن وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں منایا گیا، جہاں صوبے کے ٹاپ 10 فری لانسرز کو ان کی نمایاں کارکردگی پر اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔

تقریب میں صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، راحیلہ حمید خان درانی، مشیر کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید، پارلیمانی سیکریٹری عبدالسماد گورگیج اور وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو سمیت سیاسی، انتظامی اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے ڈیجی بیز کے ڈائریکٹر جواد احمد اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں، فری لانسنگ کے مواقع اور عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ سے منسلک ہونے کے مواقع حاصل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجی بیز پروگرام نوجوانوں کو خود کفالت اور روزگار کے مواقع فراہم کر کے صوبے میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز کر رہا ہے۔

Keywords : Digibizz, Freelancing, Digital Skills, Balochistan Youth

Related News

بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...