جامعہ بلوچستان کی ڈیجی بز طالبہ صالحہ کو ڈیجیٹل معیشت میں کامیابی پر حکومتی اعزاز

جامعہ بلوچستان کی ڈیجی بز طالبہ صالحہ کو ڈیجیٹل معیشت میں کامیابی پر حکومتی اعزاز

جامعہ بلوچستان کے ڈیجی بز پروگرام کی طالبہ صالحہ کو ڈیجیٹل معیشت میں نمایاں کامیابی اور آن لائن آمدن حاصل کرنے پر حکومت بلوچستان کی جانب سے اعزاز دیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزراء نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں نوجوانوں خصوصاً طالبات کے لیے قابلِ تقلید مثال قرار دیا۔

کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے ڈیجی بز پروگرام کی طالبہ صالحہ کو ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں نمایاں کامیابی اور آن لائن ذرائع سے آمدن حاصل کرنے پر حکومت بلوچستان کی جانب سے خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، صوبائی وزیر برائے امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ اور صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی نے صالحہ کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

جامعہ بلوچستان نے صالحہ کی کامیابی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی محنت، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں دیگر طلبہ و طالبات، بالخصوص نوجوان خواتین کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہیں۔ جامعہ انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی جدید تعلیم، ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ صالحہ کی کامیابی نوجوانوں کو آزاد پیشہ ورانہ خدمات اور آن لائن کاروبار کے شعبے میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔

Keywords : Digibizz Program, Digital Economy, Women Empowerment, Freelancing

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...