ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا جائزہ اجلاس، نان فنکشنل اسکولوں پر اہم فیصلے

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا جائزہ اجلاس، نان فنکشنل اسکولوں پر اہم فیصلے

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں نان فنکشنل اسکولوں، اساتذہ کی تعیناتیوں، حاضری، تنخواہوں اور تعلیمی نظام کی بہتری سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں نان فنکشنل اسکولوں کو فنکشنل بنانے اور ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید نصیر علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) اور تمام متعلقہ ڈی ڈی اوز نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیز تھری کی تعیناتیوں، نان فنکشنل اسکولوں، بی ای ایم آئی ایس، ایس بی کے کے ذریعے تعینات اساتذہ، ان کی تنخواہوں، جائے تعیناتی اور مسلسل غیر حاضر رہنے والے عملے کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام ڈی ڈی اوز کو ہدایت کی کہ نان فنکشنل اسکولوں کا مکمل ڈیٹا فراہم کیا جائے، خصوصاً وہ اسکول جہاں عمارت موجود نہیں، تاکہ فوری طور پر عمارت کا بندوبست کیا جا سکے اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں آبادی نہ ہونے کے باعث اسکول نان فنکشنل ہیں، انہیں قریبی فعال اسکولوں میں ضم کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ نان فنکشنل اسکولوں کو ہر صورت فعال بنایا جائے گا اور اس مقصد کے لیے ہفتہ وار اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

Related News

بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...