کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، 22 افراد گرفتار

کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، 22 افراد گرفتار

کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات کی روشنی میں ائیرپورٹ روڈ پر نالے کے اوپر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا، جس کے دوران نالے پر قبضہ کرنے والے 22 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تجاوزات کے باعث نالے کا پانی بند ہو کر سڑک پر بہہ رہا تھا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات اور آمد و رفت میں رکاوٹ کا سامنا تھا۔ کارروائی کے دوران اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے قانونی اقدامات کرتے ہوئے نالے پر قبضہ کرنے والوں کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ روڈ یا شہر کے کسی بھی حصے میں تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نالوں پر قبضہ کر کے پانی کے قدرتی راستے بند کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت، نکاسیٔ آب کی بحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایسے آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، 22 افراد گرفتار

کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات کی روشنی میں ائیرپورٹ روڈ پر نالے کے اوپر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا، جس کے دوران نالے پر قبضہ کرنے والے 22 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تجاوزات کے باعث نالے کا پانی بند ہو کر سڑک پر بہہ رہا تھا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات اور آمد و رفت میں رکاوٹ کا سامنا تھا۔
کارروائی کے دوران اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے قانونی اقدامات کرتے ہوئے نالے پر قبضہ کرنے والوں کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ روڈ یا شہر کے کسی بھی حصے میں تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نالوں پر قبضہ کر کے پانی کے قدرتی راستے بند کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت، نکاسیٔ آب کی بحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایسے آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...