مون سون 2026: ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

مون سون 2026: ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں مون سون 2026 کے لیے صوبائی تیاریوں، ہنگامی منصوبہ بندی اور اداروں کے درمیان رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قبل از وقت وارننگ سسٹم، وسائل کی بروقت فراہمی اور مؤثر ہنگامی ردِعمل کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

اسلام آباد: مون سون 2026 کے حوالے سے ایمرجنسی رسپانس کمیٹی (ای آر سی) کا دوسرا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات ڈاکٹر احسن اقبال کی زیرِ صدارت نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں حکومت بلوچستان کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد سلیم، پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن/ریسکیو 1122 نوید احمد اور سیکشن انچارج کوآرڈینیشن عمیر علی نے شرکت کی۔

اجلاس میں مون سون 2026 کے لیے صوبائی تیاریوں، ہنگامی منصوبہ بندی، پہلے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد، وزارت موسمیاتی تبدیلی کے 200 روزہ منصوبے کی پیش رفت اور مختلف اداروں کے درمیان رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر قبل از وقت وارننگ سسٹم، وسائل کی بروقت فراہمی، ادارہ جاتی تعاون اور ہنگامی صورتحال میں مؤثر ردِعمل کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مون سون کے دوران انسانی جانوں، روزگار اور اہم بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے آفات سے نمٹنے کی تیاریوں اور مؤثر ہنگامی ردِعمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

Keywords : Monsoon 2026, Emergency Response Committee, PDMA Balochistan, Disaster Preparedness

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...