گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بی ایم سی کالونی میں جدید سائنسی لیبارٹری کا قیام

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بی ایم سی کالونی میں جدید سائنسی لیبارٹری کا قیام

محکمہ اسکول ایجوکیشن حکومت بلوچستان کے تحت PMU-BESP کے منصوبے کے ذریعے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بی ایم سی کالونی میں جدید سائنسی لیبارٹری اور بحال شدہ کلاس رومز قائم کیے گئے ہیں۔ ان سہولیات سے طالبات کو عملی تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی دلچسپی، حاضری اور سیکھنے کے معیار میں نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ یہ اقدام بلوچستان میں معیاری اور جدید تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بی ایم سی کالونی میں  جدید سائنسی لیبارٹری کا قیام

رپورٹ : عروبہ شہزاد

محکمہ اسکول ایجوکیشن، حکومت بلوچستان، کے زیرِ انتظام پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (PMU-BESP) صوبے بھر میں اسکولوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں اسکولوں کی مکمل تزئین و آرائش اور جدید سائنسی لیبارٹریوں کے قیام سے تعلیمی ماحول میں مثبت تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
کوئٹہ ، بی ایم سی کالونی میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں سائنسی لیبارٹری کا قیام اعلیٰ تعلیم کی مثال بن کر سامنے آیا ہے۔ اسکول میں جدید خطوط پر کلاس رومز کو بحال کیا گیا ہے جبکہ مکمل طور پر فعال اور جدید آلات سے آراستہ سائنس لیبارٹری بھی قائم کی گئی ہے، جس سے طالبات کو عملی تعلیم کے بہتر مواقع میسر آ رہے ہیں۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق نئی سہولیات کے بعد طالبات نہ صرف اعتماد کے ساتھ سائنسی تجربات کر رہی ہیں بلکہ مضمون کو عملی انداز میں سمجھنے کی صلاحیت بھی بہتر ہوئی ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ کلاس رومز میں طلبہ کی دلچسپی، حاضری اور سیکھنے کے معیار میں واضح بہتری آئی ہے۔تعلیمی ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے اقدامات نہ صرف تعلیمی معیار کو بلند کر رہے ہیں بلکہ طالبات میں تحقیق، تجسس اور خود اعتمادی کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ PMU-BESP کے تحت جاری یہ منصوبے حکومت بلوچستان کے معیاری تعلیم، جدید تعلیمی سہولیات اور صوبے کے بچوں کے روشن مستقبل کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

Related News

بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...