کوئٹہ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

کوئٹہ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 78.61 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ مرکز صوبے میں تحقیق، جدت اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی استعداد بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

رپورٹ: نتاشا
بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کوئٹہ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، ماہرین تعلیم اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔گورنر بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ ایچ ای سی ریجنل سینٹر کا قیام صوبے میں معیاری اعلیٰ تعلیم کے فروغ کی جانب ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ صرف ایک ریجنل سینٹر نہیں بلکہ تعلیم یافتہ بلوچستان کے دیرینہ خواب کی تعبیر ہے۔  ہائر ایجوکیشن کمیشن ملک بھر کی جامعات کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
اٹھہتر اعشاریہ اکسٹھ ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ ریجنل سینٹر رواں سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔ گورنر بلوچستان نے منصوبے کو سولر انرجی سسٹم پر منتقل کرنے، گیسٹ ہاؤس کے قیام اور تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرکز کے قیام سے بلوچستان بھر کی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مزید مضبوطی ملے گی جبکہ تحقیق، جدت اور تعلیمی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ گورنر بلوچستان نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز احمد اختر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبہ مل کر کوالٹی ایجوکیشن کی مضبوط بنیاد رکھ رہے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر تعلیمی مواقع اور پائیدار ترقی کے ثمرات فراہم کیے جاسکیں۔

Keywords : HEC Regional Centre, Higher Education, Quetta, Education Development

Related News

بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...