لسبیلہ یونیورسٹی کانووکیشن: گورنر بلوچستان کا گولڈ میڈلسٹس کیلئے ایک ایک لاکھ روپے کا اعلان

لسبیلہ یونیورسٹی کانووکیشن: گورنر بلوچستان کا گولڈ میڈلسٹس کیلئے ایک ایک لاکھ روپے کا اعلان

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے لسبیلہ یونیورسٹی کے پانچویں کانووکیشن میں 45 گولڈ میڈلسٹس کیلئے ایک ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔ تقریب میں چار سو سے زائد گریجویٹس، ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کو اسناد دی گئیں۔ گورنر نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو قومی ترقی میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز کے پانچویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام گولڈ میڈلسٹس کو ایک ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی منظرنامے میں ایک منفرد اور اسٹریٹجک حیثیت رکھتی ہے جو زراعت، آبی وسائل، میرین سائنسز اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں بلوچستان اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

گورنر بلوچستان نے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمالک ترین اور ان کی ٹیم کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود یونیورسٹی میں معیاری تعلیم، تحقیق اور کمیونٹی سروس قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کانووکیشن میں تقریباً 400 گریجویٹس، ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈگریاں دی گئیں جبکہ 45 گولڈ میڈلسٹس کو نقد انعامات دینے کا اعلان کیا گیا۔
تقریب میں صوبائی وزیر راحیلہ حمید خان درانی، پارلیمانی سیکرٹری زریں مگسی، صوبائی سیکرٹری کالجز اینڈ ہائیر ایجوکیشن صالح بلوچ، یونیورسٹی اساتذہ، والدین اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
گورنر مندوخیل نے کہا کہ حکومت بلوچستان اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مضبوط بنانے اور باصلاحیت انسانی سرمایہ تیار کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم اور مہارت کو معاشرے کی بہتری کیلئے بروئے کار لائیں، دیانتداری، نظم و ضبط اور محنت کو اپنا شعار بنائیں اور خود کو عالمی معیار پر منوانے کیلئے مسلسل سیکھنے کا عمل جاری رکھیں۔
آخر میں گورنر بلوچستان نے تمام گریجویٹس کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Related News

بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...